راولپنڈی:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کے لیے تیار ہے۔

پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کے اداروں کو جوڑنا ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں شامل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ پارک ابھرتی ٹیکنالوجیز، تحقیق و تیاری اور اختراعی مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس پارک سے ملک کو سماجی، اقتصادی، سیکیورٹی اور سائنسی طور پر فائدہ ہوگا۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ اور اس کے ہنر مند اہلکاروں کی تعریف کی اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین تکنیکی ماحولیاتی نظام کی موجودگی کو سراہا۔

صدر مملکت نے جدید جنگی چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی تزویراتی اہمیت کے حامل اس منصوبے کو بے مثال مدت میں مکمل کرنے پر پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن اور فعالیت کی تعریف کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایرو اسپیس پاک فضائیہ صدر مملکت

پڑھیں:

اظفر منظور سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئرپرسن مقرر

سٹی 42 : وزیراعظم نے چیئرپرسن، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے تقرر کی منظوری دے دی . 

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق اظفر منظور کو چیئرپرسن، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی مقرر کردیا گیا ۔ اظفر منظور کی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے
  • پاک سوزوکی نے مانگا منڈی میں پہلے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • آئی ٹی کمپنیوں کا حکومت سے ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ
  • پنجاب فرانزک ایجنسی سے اسلحہ چوری، ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ
  • کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے امتحانات مؤخر
  • پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ملازمین کا کارنامہ، پستول چوری کرلیا
  • پشین: سکیورٹی فورسز کا سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک
  • اظفر منظور سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئرپرسن مقرر
  • اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے