پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوزکےعملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔

اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیےجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز اور عملےسےحلف لیاجائےگا کہ انہوں نےکرپشن کی تو ان پراللہ کا عذاب نازل ہو۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کرنے، محنت سےکام کرنےاورشعبہ صحت کو مزید بہتربنانےکاحلف لیا جائے گا۔

مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت بہتری کے لیے ڈی ایچ اوز سےحلف لیا جائے گا اور جس کےخلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کےمطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی ایچ اوز

پڑھیں:

دسمبر کی تنخواہوں میں اضافہ ! ملازمین کیلئےخوشی کی خبر  

(ویب ڈیسک)ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا،یہ اقدام انجینئرز کی خدمات کو تسلیم کرنے اور پیشہ ورانہ معیار میں بہتری لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز یکم نومبر 2025 سے بڑھا دیے جائیں گے اور یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔

پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  

 یاد رہے پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کراچی میں پی آئی اے بورڈ ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا تھا ،اجلاس میں حفاظتی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔

 پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کومخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا،فیصلہ کارکردگی اور ممکنہ نجکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

  • دسمبر کی تنخواہوں میں اضافہ ! ملازمین کیلئےخوشی کی خبر  
  • حسن اسکوائر پر پولیس اہلکاروں کی صحافی آیت اللہ طاہر کو گالیاںو دھمکیاں
  • پشاور: سرکاری و تعلیمی اداروں کے اطراف سیاسی اجتماعات پر پابندی
  • حکمران قرضے لینے اور عوام پر ٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے، پاکستان سنی تحریک
  • کرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد
  • کرپشن اسکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران  کے  بیرون ملک سفر پر پابندی
  • کرپشن سکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران  کے  بیرون ملک سفر پر پابندی
  • ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ
  • قائمہ کمیٹی نے کاسمیٹکس تنسیخی بل واپس لینے کی منظوری دیدی
  • وزارتِ ہاوسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دیدی