ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ 

حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ایک دن میں دو ایئر پورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں۔ 

اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔

اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون تزیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ 

خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی جبکہ اسلام آباد سے بحرین کیلئے سفر کرنے والے مسافر سے بھیگے کپڑے میں جذب 6.

712 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ 

تینوں کارروائیوں میں مسافروں سے 455 گرام چرس، 1.840 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6.712 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کر کے بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

تینوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد عملے نے

پڑھیں:

ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی

ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے انجام دی۔

کارروائی کے دوران گرفتار افراد کی شناخت عبدالواسع اور دانیال خضر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو شاہراہِ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں ملوث تھے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجواتے تھے۔

چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ ان کے موبائل فونز اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جن سے غیر قانونی لین دین سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد شدہ رقم کے حوالے سے تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکے، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار 
  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ سے آگے
  • اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست، پی اے اے آڈٹ رپورٹ جاری