وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سی سی پی کے مطابق یہ یقین دہانی انہوں نے منگل کو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو  اور ممبران نے شرکت کی اس کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

 اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024 کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا، وزیر خزانہ نے کمپٹیشن کمیشن کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیشن کے ممبران نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی پر وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے کمپٹیشن کمیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا، چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے وزیر خزانہ کو مارکیٹ کی موثر مانیٹرنگ اور کمیشن کی انفورسمنٹ کی سرگرمیوں، بشمول کارٹلائزیشن اور تجارتی گٹھ جوڑ کی نشاندہی اور تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر سدھو نے نئے فیصلوں کے نتیجے میں عائد کیے گئے جرمانوں، وصولیوں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر بھی اپ ڈیٹ فراہم کی، حالیہ کمیشن کے تقرر کے بعد موثر پیروی کے نتیجے کی اب تک عدالتوں سے تقریباً 79 مقدمات کامیابی سے نمٹائے جا چکے ہیں جبکہ دیگر مقدمات پر کارروائی جاری ہے۔

اجلاس میں کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل (سی اے ٹی) کے چئیرمین اور ممبران کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ٹربیونل کا فعال ہونا ، کمپٹیشن قوانین کے مؤثر نفاذ اور کمپٹیشن سے متعلقہ مقدمات کے تیز تر حل کے لیے نہایت ضروری ہے۔

وزیر خزانہ پہلے بھی ٹربیونل کے چیئرمین اور دو اراکین کی تقرری میں معاونت فراہم کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن یقین دہانی کمیشن کے کے لیے

پڑھیں:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

 

چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچویں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سیشن میں سپریم کورٹ افسران، ماہرین اور جوڈیشل اکیڈمی و ایل جے سی پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق 89 اصلاحاتی اقدامات میں سے 26 مکمل، 44 عملدرآمد میں اور 14 جلد شروع کیے جائیں گے، مقدمات کی درجہ بندی اور سکیننگ میں تاخیر پر چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے یحییٰ آفریدی نے ہدایت کی کہ آئندہ جائزہ اجلاس سے قبل تمام التواء شدہ امور مکمل کیے جائیں، عدالتی اصلاحات سے زیر التوا مقدمات میں نمایاں کمی آئی ۔
سیشن میں شہری مرکزیت، شفافیت اور مؤثر انصاف کی فراہمی عدلیہ کا ترجیحی ہدف قرار دیا گیا، چیف جسٹس نے عدالتی و تکنیکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اصلاحات کے تسلسل پر زور دیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
  • کورنگی کی مارکیٹ میں دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں پر ڈکیتی، مزاحمت پر نوجوان دکاندار جاں بحق
  • الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانی
  • ‎ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر اظہار تشویش 
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج بنگلہ دیش روانہ ہوں گے
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • اگر شام ٹکڑے ٹکڑے ہوا تو ہم میدان میں کود پڑیں گے، ترکیہ
  • نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت