خیبرپختونخوا میں میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور:
حکومت خیبر پختون نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔
چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے سالانہ امتحانات میٹرک کے
پڑھیں:
پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے اپنے اہلکاروں کے میٹرک پاس اور 16 سال یا اس سے زائد عمر کے بے روزگار بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کورسز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کروائے جائیں گے جہاں پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سٹیچنگ، ٹیکسٹائل اور کٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔
پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کو اس حوالے سے سرکاری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے خواہشمند بچوں کی تفصیلات مخصوص پرفارمہ میں دو دن کے اندر ویلفیئر برانچ کو فراہم کریں۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ