سٹی42: شہر کے تمام تھیٹر ہالز کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل نے تمام تھیٹر ہالز میں نصب کیمروں تک براہِ راست رسائی حاصل کرلی ہے، جس کے تحت اب تھیٹرز کی سرگرمیوں کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے گی۔

پکار (PUCAR) کے افسران تھیٹر ہالز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کریں گے تاکہ کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی پر بروقت کارروائی کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے شہر کے تمام تھیٹر ہالز نے اپنے کیمروں کے کوڈز اور پاس ورڈز پکار کو فراہم کر دیے ہیں۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

حکام کے مطابق اس کا مقصد تھیٹر کلچر میں بہتری، قانون کی پاسداری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

سعودی عرب نے تمام اقسام کے ویزہ ہولڈر کو عمرہ کی اجازت دیدی

وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ وزارت کے مطابق اس سہولت میں ذاتی ویزہ، فیملی ویزہ، الیکٹرانک ٹورسٹ ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ، ورک ویزہ اور دیگر ویزے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ وزارت کے مطابق اس سہولت میں ذاتی ویزہ، فیملی ویزہ، الیکٹرانک ٹورسٹ ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ، ورک ویزہ اور دیگر ویزے شامل ہیں۔
 
وزارت نے مزید کہا کہ یہ قدم اس بات کا اظہار ہے کہ مملکت دنیا بھر کے مسلمانوں کو سہولت اور سکون کیساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق ’’نُسک‘‘ عمرہ پورٹل کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین آن لائن پیکجز منتخب کرکے اور اجازت نامے حاصل کرکے براہِ راست عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں انسانی تباہی کی وسعت کو سمجھنا تقریباً ناممکن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • میئر کراچی اگر تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، ترجمان مسلم لیگ ن سندھ
  • میئر کراچی تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، مسلم لیگ ن
  • پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام ؛ یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کا انویسٹی گیشن برانچ کا دورہ
  • سعودی عرب نے تمام اقسام کے ویزہ ہولڈر کو عمرہ کی اجازت دیدی
  • چلو پھر سے دل جلائیں
  • حماس اور اسرائیل بلاواسطہ مذاکرات اتوار اور پیر کو ہوں گے
  • اے این پی کے صدر ایمل ولی سے تمام سیکیورٹی واپس کے لی گئی
  • وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی