Express News:
2025-10-04@16:50:23 GMT

لداخ میں ہنگامے، نوجوان ہلاک، مودی حکومت پر کڑی تنقید

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف منی پور کے بعد لداخ بھی شدید ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ احتجاجی مظاہروں میں تشدد بڑھنے سے حالات حکومت کے قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔

مظاہرین لداخ کی خودمختاری اور چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت نے احتجاج روکنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جس کے نتیجے میں کارگل جنگ کے سابق فوجی سمیت چار نوجوان ہلاک، سینکڑوں زخمی اور پچاس سے زائد افراد گرفتار ہوگئے۔

لداخ کی تحریک کے رہنما اور ماہر تعلیم سونم وانگچک کو بھی نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "لداخ کے عظیم لوگ اور ان کی روایات بی جے پی اور آر ایس ایس کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لداخ نے خودمختاری مانگی اور مودی حکومت نے 4 نوجوانوں کو قتل کرکے جواب دیا۔"

کارگل جنگ کے سابق فوجی تسیوانگ تھرچین کے والد نے شکوہ کیا کہ "میرا بیٹا کارگل میں دشمن کی گولیوں سے بچ گیا لیکن آج اپنی ہی فوج کے ہاتھوں مارا گیا۔"

تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت نے پرامن آوازوں کو دبانے کے لیے ریاستی جبر کو پالیسی بنا لیا ہے جس سے بھارت میں بے چینی مزید بڑھ رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مودی حکومت

پڑھیں:

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور کی تحصیل صدر کے علاقے میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پہلا واقعہ فتح پور کے غازی پور تھانہ علاقے میں پیش آیا ، جہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم دیش راج آسمانی بجلی گرنے سے موقع ہی پر اپنی جان سے دھو بیٹھا۔ دیش راج سیمور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے لیکن راستے میں تیز بارش آنے پر وہ ایک درخت کے نیچے رک گئے۔ اسی دوران بجلی گر گئی۔ دوسرا واقعہ اسوتھر تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں پرائمری اسکول کے پیچھے جنگل میں اپنے مویشی چرا نے والے 2نوجوان نیرج گپتا، کلو گپتا اور ان کا ساتھی وپن رائے داس آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے۔تیسرا واقعہ ضلع میں لالولی کے دتولی گاؤں میں رونما ہوا جہاں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • ٹرمپ مودی کشیدگی کی وجہ پاکستان سے ٹرمپ کی قربت
  • اسد قیصر کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت پر شدید تنقید
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
  • بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک
  • سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کے بعد مراکش میں نوجوانوں کا حکومت کیخلاف احتجاج؛ ہلاکتیں
  • مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
  • مودی راج؛ بھارت میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند، عوام بے یار و مددگار
  • حکومت کا قانون سازی میں ساتھ نہیں دیں گے، سینیٹر پلوشہ خان