سانپ سے منسوب سال میں چین کی معیشت کا شاندار آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
سانپ سے منسوب سال میں چین کی معیشت کا شاندار آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں کھپت کا زبردست رجحان نظر آیا ہے ۔ چین کے داخلی ٹرپس 501 ملین اور مجموعی سفری اخراجات 677.002 بلین یوآن رہے ، جو بالترتیب 5.9 فیصد اور 7.0 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔ ملک میں داخل ہونے اور باہر جانے والے ٹرپس میں سال بہ سال 6.
دنیا کی آبادی کے پانچویں حصے نے کسی نہ کسی شکل میں ان تعطیلات کا جشن منایا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر ، غیر ملکیوں نے جشن بہار کے اشعار لکھنا سیکھے ہیں ، ڈمپلنگ بنائے ہیں اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کا انتظار کیا۔ چین کی جانب سے محصولات میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث نیوزی لینڈ کا پھل کیوی ، چلی کی چیری، آسٹریلوی لابسٹرز اور مختلف ممالک کی اشیا ء نئےچینی سال کے “گفٹ باکس ” میں شامل رہیں ۔
ویزے کی سہولت جیسی پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پار سفر میں عالمی سطح پر تیزی آئی ہے۔ تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے چین آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 2024 کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چینی سیاحوں نے دنیا بھر کے 2100 سے زائد شہروں کا سفر کیا ۔ امریکی ویب سائٹ “ٹریول اینڈ ٹورازم ورلڈ” کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول کی مضبوط سیاحتی کھپت نے 2025 میں چین کی معیشت کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی ہے اور چینی مارکیٹ کی خوشحالی اس سال عالمی سیاحت کے فروغ کا تاریخی آغاز ہوگی۔جشن بہار کی اس کھڑکی کے ذریعے، دنیا نے ایک زیادہ کھلا چین دیکھا ہے اور چینی معیشت کی توانائی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ نئے سال میں چین معاشی بحالی کو فروغ دینےاور دنیا کو فائدہ پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل، کارکردگی کو تاریخی قرار دیدیا
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انکے دور صدارت (2017ء تا 2021ء) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور اب ہم اس سے بھی بہتر کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوامی خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی خاص طور پر سابق صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور صدارت (2017ء تا 2021ء) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور اب ہم اس سے بھی بہتر کر رہے ہیں۔ مشی گن، جو امریکہ کی آٹو انڈسٹری کا مرکز اور ایک سیاسی طور پر فیصلہ کن ریاست ہے، میں یہ جلسہ صدر ٹرمپ کی 20 جنوری کو حلف برداری کے بعد سب سے بڑا اجتماع تھا۔
ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ اپنے عہدے سے انصاف نہیں کر رہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں امریکی عوام مہنگائی میں مسلسل اضافے اور دنیا بھر کے ممالک پر لگائے گئے ٹیرف (ٹیکس) کے باعث معاشی پالیسیوں پر تشویش کا شکار ہیں۔ وارن، جہاں جنرل موٹرز کا ٹیکنیکل سینٹر بھی واقع ہے، میں ہزاروں افراد نے اس ریلی میں شرکت کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے ناقدین کو ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔