وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی سے کہا ہے کہ امید ہے وہ اپنے سسر شاہد آفریدی جیسی کاکردگی دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت کا انتظار کریں گے جب بھارت کو شکست دیں گے، وزیر اعظم کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اپنے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی۔

وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  ’اب بھارت سے میچ دبئی میں ہوگا، تو آپ مجھے بھی لے چلیں، اعظم صاحب آپ سے بڑی توقع ہے، کہاں ہے اعظم؟ رضوان کہاں ہے؟ آپ سے بڑی توقع ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح: وزیراعظم کیجانب سے مزدوروں کو لندن کی سیر کروانے کا مشورہ

شہباز شریف نے شاہین آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے سسر کے نقش قدم پر چلیں اور ’وکٹوکے‘ لگادیں، چیمپیئن ٹرافی انشااللہ اللہ تعالی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news شاہد آفریدی شاہین آفریدی شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کارکردگی وزیراعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی شاہین ا فریدی شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کارکردگی قذافی اسٹیڈیم شہباز شریف

پڑھیں:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشنز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل کے سد باب کی ہدایت کی اور ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا ایک قابل عمل روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت ڈاکٹر سمیر شفیع نے کی جبکہ ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر وفد کا حصہ تھے۔

ملاقات میں چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی 
  • بگ بیش، شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم آسٹریلیا پہنچ گئے
  • بابر اعظم اور شاہین آفریدی بی بی ایل کھیلنے آسٹریلیا پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
  • بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے
  • بی بی ایل: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آسٹریلیا پہنچ گئے
  • بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے، شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • سندھ کلچرل ڈے؛ دنیا کی متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • سندھ کلچر ڈے نے ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا: وزیرِ اعظم