شہباز شریف بڑی محنت کر رہے، مریم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا، نوازشریف: خدمت مسلم لیگ ن کی پہچان، وزراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔ 30 ہزار پر آنے والی سٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو چکی ہے۔ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔ شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں، اداروں اور نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ مریم نواز نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نیک نیتی اور محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے۔ ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے اپنی محنت اور خدمت سے پنجاب کے عوام کا دل اور اعتماد جیتا ہے۔ قائد آپ کے دور میں، شہباز شریف کے دور میں اور مریم نواز شریف جس طرح کام کر رہی ہیں اْس کی ماضی اور حال میں مثال نہیں ملتی۔ ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے اور ہر علاقے کی ترقی کے منصوبوں نے عوام کو ایک نیا اعتماد اور حوصلہ دیا ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے میگا پروگراموں پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ آپ کے کاموں پر عوام کا ہر طبقہ بہت خوش اور آپ کو دعائیں دیتے ہیں۔ پنجاب کو آپ جیسی محنتی سی ایم چاہیے تھی، جماعت اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ایک سال کی محنت اور کارکردگی قائد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوامی خدمت کا تسلسل ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، یہ معیار اور روایت ہی ہمارا اصل امتحان ہے۔ قیادت کی رہنمائی اور آپ سب کی تائید و حمایت ہماری قوت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ ترقی مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ارکان پنجاب اسمبلی شہباز شریف نواز شریف اسمبلی نے مریم نواز مسلم لیگ کہا کہ
پڑھیں:
سبزی فروش کے بیٹے کی محنت رنگ لے آئی؛ والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا
لاہور:سبزی فروش کے بیٹے نے محنت سے پڑھائی کرکے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
سرکاری اسکول میں پڑھنے والے ہونہار طالب علم نے میٹرک کے امتحانات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ تعلیمی ادارے کا بھی نام روشن کر دیا۔
گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے طالبعلم ملک فیضان رضا، جس کے والد سبزی فروش ہیں، نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔
فیضان رضا کی شاندار کامیابی پر ان کے اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ پرنسپل کے مطابق فیضان کی لگن، مسلسل محنت اور مثالی کارکردگی اسکول کے لیے اعزاز کا سبب بنی ہے۔
فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اس کے اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اس نے ثابت کر دیا کہ وسائل کی کمی کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اگر انسان میں جذبہ، محنت اور عزم موجود ہو۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف فیضان کے والدین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ محنت اور استقامت کے ساتھ کسی بھی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔