پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صوابی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بانی ملک کی خاطر بات کرناچاہتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر بات کرنا چاہتا ہوں، ہم سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہتے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، جمہوریت تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی، سیاسی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی لیکن کچھ نہیں ہوا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ ادارے اورعوام میں خلیج نہیں پڑنی چاہیے۔
جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملک کےلیے دانشمندانہ فیصلے کرنے ہونگے، لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، دریں اثنا پی ٹی آئی کے جلسے میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔
مزیدپڑھیں:معروف دواساز کمپنیاں موت بانٹنے لگی، عوام ان ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں!
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا
پڑھیں:
کچھ دن پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے: بیرسٹر گوہر کا انکشاف
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے، کوشش ہے سسٹم میں رہ کر تبدیلی لائیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خود پی ٹی آئی بہت سی چیزوں میں اپنی اصلاح کرنا چاہتی ہے، ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے ڈائیلاگ کے قریب پہنچ چکے تھے، اگر ملاقاتیں شروع ہوں تو حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاست میں ایک دوسرے کو غلط الفاظ سے نہیں پکارا جاتا، کوشش کی ہے کہ سسٹم میں رہ کر کوئی تبدیلی لائیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات کرنا ہمارا حق ہے، اس سے متعلق عدالتی احکامات بھی موجود ہیں، سیاسی لوگ اور ایک بڑا ادارہ آپس میں لڑے یہ درست نہیں۔