آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظر آئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیرِ نو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں، آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا۔ انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
بعد ازاں گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج محسن نقوی کے کاموں کی تعریف کی ہے، انہوں نے 4 ماہ میں قذافی اسٹیڈیم تیار کیا، ان سے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جتنی تیزی آفاق احمد کی گرفتاری میں دکھائی ہے اتنی ہی دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کا کوئی بندہ آکر گھنٹی بجاتا ہے تو اس کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اگر عمران خان کے بیرک میں بجلی نہیں تو ان کے لیے کوئی بندوبست ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-8
لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک بھر میںفریشر ز ویلکم مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی رہنمائی اور تعاون جمعیت کی اولین ترجیح ہے جبکہ نئے طلبہ پر تشدد کے حالیہ واقعات کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فریشرز ویلکم مہم کے تحت ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا جائے گا، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں داخلوں و ہاسٹلز کے مسائل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پرفریشرز فیسٹیول بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پراعتماد ماحول میں کر سکیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی اس افسوسناک وڈیو پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک نئے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویے نہ صرف طلبہ کے وقار بلکہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بھی تباہ کرتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمے دار افراد کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔