ماتلی،رمضان المبارک میں نیکیوں کو عام کیا جائے ،عبدالکریم بلیدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت)آنے والے دن ماہ رمضان المبارک کے قیمتی ہیں اسکی تیاری کرنی ہے تاکہ ہم نیکی کو عام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بدین ضلع کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی نے جماعت اسلامی ماتلی کے استقبالیہ رمضان کے تحت مسجد بلال ماتلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اللہ کے رسول نے رمضان سے پہلے اپنے صحابہ کو استقبال رمضان کی تقلید فرمائی ہے جماعت اسلامی شہر شہر گاؤں گاؤں لوگوں کو رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کررہی ہے۔ہم رمضان سے بھرپور فائدہ اْٹھانے کی تیاری کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلامی تعاون تنظیم کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 مئی سے جاری جنگ 10 مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئی۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔
او آئی سی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرنے والے لائق تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئی
Post Views: 4