تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سے بیک ڈور رابطے ختم کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سردار ایاز صادق سے رابطے میں تھے تاہم اب ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے گئے۔
دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی بحالی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ رکھا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکرات سے علیحدگی کے باوجود ایازصادق نے حکومتی کمیٹی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔