Jasarat News:
2025-09-26@16:53:58 GMT

اوآئی سی کااجلاس 4مارچ کوجدہ میں منعقدہوگا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلامی تعاون تنظیم )او آئی سی(کا اجلاس 4 مارچ کو سعودی عرب کی سربراہی میں جدہ میں متوقع ہے جہاں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اس اجلاس میں خصوصی شرکت کرے گا اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنا موقف پیش کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبد الرحمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس ضمن میں این ڈی ایم اے سے بھی مشاورت و معاونت حاصل کی جا رہی ہے اور کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جدید آلات فراہم کئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ڈرونز، موٹر بائیک اور ریسکیو گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح ایمرجنسی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور جلد ریسپانس کو یقینی بنانے کیلئے ایک جدید ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کی تعمیر کیلئے ایک مناسب مقام کا تعین کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے کیلئے جدید ترین آلات، خاص طور پر ڈرونز کا استعمال اور واچ ٹاورز بنائے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں رئیل ٹائم ٹریکنگ اور نگرانی کا جدید نظام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں عملے کی بھرتی اور پیشہ وارانہ تربیت کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ ریسکیو آپریشنز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایمبولینس میں ٹریکرز اور پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ساتھ منسلک کرکے فوری رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کیا جائے۔

انہوں نے اسلام آباد میں مزید سب اسٹیشنز کی تعمیر کو کم لاگت اور جلد تعمیر کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ریسکیو اسٹیشنز کیلئے ایسے ڈیزائن تیار کئے جائیں جو کم لاگت کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک لوکیشن پر واقع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہاسنگ سوسائٹیز اپنے ایریاز میں فورا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اسٹیشنز قائم کریں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے تحفظ کیلئے ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو جدید سہولیات و آلات سے مزین کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئیکارلائیجائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتمام یرغمالی رہا کرو تو زندہ رہو گے ورنہ مار دیئے جاو گے، نیتن یاہو کی حماس کو دھمکی تمام یرغمالی رہا کرو تو زندہ رہو گے ورنہ مار دیئے جاو گے، نیتن یاہو کی حماس کو دھمکی آئی سی سی میں پیشی؛ سوریا کمار اور حارث ر ئوف پر جرمانہ،صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری ایمان مزاری کا جسٹس ڈوگر کیخلاف درخواست پر عدم کارروائی پر شکایتی خط کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیار جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کے نئے عزم کا اعادہ
  • سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
  • جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذہنی صحت مرکز بحث
  • بیجنگ میں سی پیک کی14ویں جے سی سی کا آغاز ہو گیا
  • اجتماع عام جماعت اسلامی، سکھر میں  کل امرا اضلاع کااجلاس طلب
  • حیدرآباد پریس کلب میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کااجلاس ہورہا ہے
  • غزہ اجلاس: اردوان اور ٹرمپ کی ملاقات مثبت اور نتیجہ خیز قرار
  • استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی گئی
  • ٹرمپ نے اقوام متحدہ اجلاس میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر چھیڑ دیا
  • پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ