سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ہنرمند اسیران کو انکی محنت کے مطابق معاوضہ دینے کا ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسیران میں ہنرمندی کو فروغ ملے اور وہ جیل میں ہوتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سرپرائز وزٹ پر کیمپ جیل لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "ہنر مند اسیر" کے تحت سیکرٹری داخلہ نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کیلئے قائم کیے گئے ہنرمندی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن، اے سی مکینک اور کارپینٹر کے کورسز کروائے جائیں۔ اسی طرح پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو ہینڈی کرافٹس کی تیاری کی تربیت دی جائے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ اسیران کو جیل میں تکنیکی تربیت دیکر معاشرے کا مفید رکن بنا رہے ہیں۔ طویل قید کے مجرمان کو جیل انڈسٹری میں قالین سازی، فرنیچر تیاری کی تربیت دی جائے۔ قیدیوں کو تربیت دینے کیلئے ماہر استاد اور کنسلٹنٹ رکھے جائیں۔
 
انہوں نے خواتین اسیران کو بیوٹیشن اور ویٹرنگ کورسز کروانے کی بھی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے کچن میں کام کرنے والے اسیران کو "فوڈ ہائی جین" کے متعلق آگاہی دی جائے۔ انہوں نے جیلوں میں موم بتی کی تیاری کیلئے یونٹ لگانے کی بھی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں نوعمر اسیران کو کمپیوٹر کورسز کروائے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ہنرمند اسیران کو انکی محنت کے مطابق معاوضہ دینے کا ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسیران میں ہنرمندی کو فروغ ملے اور وہ جیل میں ہوتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات کیلئے آئے اہلخانہ سے مشکلات دریافت کیں۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور سپرنٹنڈنٹ جیل ظہیر ورک بھی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کہ قیدیوں سے ملاقات میں اہلخانہ کو سہولت فراہم کی جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور کی انتظار گاہ کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی اور مجموعی طور پر جیل انتظامات اور قیدیوں کو ہنر سکھانے کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پریزن کی کاوشوں کو سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب کی تمام جیلوں میں سیکرٹری داخلہ پنجاب سیکرٹری داخلہ نے اسیران کو قیدیوں کو ہدایت کی

پڑھیں:

جیلوں میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ، سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری

لاہور:   بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے باعث پنجاب کی جیلوں میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ پیدا ہو گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے بیرکوں میں الیکٹرک کولر اور چلر لگائے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کسی بھی جیل میں الیکٹرک کولر اور چلر خراب حالت میں نہ ہو، واچ ٹاور پر ڈیوٹی کرنے والے جیل ملازمین کیلئے بریکٹ فین اور ٹھنڈے پانی کا لازمی بندوبست کیا جائے۔
کچن کو ہوادار بنایا جائے، دھوپ میں کام کرنے والے مشقتی قیدیوں کے لیے چھتریوں کا انتظام کیا جائے، جیل کے ڈاکٹر گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کی تدابیر سے قیدیوں کو آگاہ کریں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
  • عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائسز پہنانے کا فیصلہ
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
  • پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے: گورنر پنجاب سردارسلیم
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
  • جیلوں میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ، سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری