نیب کے افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
نیب کے آفیسر وقاص احمد کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیب آفیسر وقاص احمد کی لاش گیسٹ ہاؤس کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی، لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
متوفی نیب آفیسر وقاص احمد تھانہ آبپارہ کی حدود جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی نیب آفیسر کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، متوفی کے اہلخانہ نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کی تحریری درخواست نہیں دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیسٹ ہاؤس
پڑھیں:
کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 14ہزار امریکی ڈالر برآمد
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم مع شواہد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔