ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا :متاثرین مونال کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )تلہاڑ، گوکینہ، سنگھڑہ ،مکھنیال اور کھاریاںکے رہایشی اور مونال کے سابق ملازمین نے کہا ہے کہ ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا ہے،مارگلہ ہل نیشنل پارک قانون کو بنیاد بنا کر 113 میں سے صرف کاروباری عمارات کو نشانہ بنایا گیا ، ایک بسے بسا ئے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیاگیا، سابقہ چیئر پرسن اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ راینا سعیداور لیگل ایڈوایزر چییرپرسن وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ اسلام آبادعلی گیلانی نے میڈیا پر ہماری بھوک اور بے روزگاری کا مذاق اڑایا،انہیں ہمیں گھروں میں آکر معافی مانگنا ہو گی،ان خیالات کا اظہار تلہاڑ، گوکینہ، سنگھڑہ ،مکھنیال اور کھاریاںکے رہایشی اور مونال کے سابق ملازمین راجہ شکیل زمان،محمد سعید عباسی،ضمیر احمد و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہویے کیا۔

،متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ اس بیان سے بڑی تکلیف پہنچی ہے،سابقہ چییر پرسن اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ راینا سعیداور لیگل ایڈوایزر چییرپرسن وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ اسلام آبادعلی گیلانی کو کیا پتہ غربت کیا ہوتی ہے کیونکہ ان لوگوں نے کبھی یہ دیکھا ہی نہیں تو یہ اس کے ساتھ اپنے آپ کو منسلک نہیں کر پاتے کہ بھوک کسے کہتے ہیں ، بے روزگاری کسے کہتے ہیں، ان کو ہماری بھوگ اور بے روزگاری کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے تھا، یہ لوگ آ کر ہمارے گھروں کا حال دیکھیں ہمارے بچوں کا حال دیکھیں، ہماری بھوک کو محسوس کریں، جب تک یہ ہمارے پاس نہیں آکر ہمارے مسایل محسوس نہیں کرتے ، ہم اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گیانہیں ہمارے پاس آکرنہ صرف ہماری بھوک محسوس کرنی پڑے گی بلکہ ہم سے معذرت بھی کرنی پڑے گی۔

،مسابقہ مونال ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ مارگلہ ہل نیشنل پارک دو حصوں میں تقسیم ہے،ایک طرف شاہ اللہ دتہ سے جہاں خانپور کی حدود آ جاتی ہے ، اس سے شروع ہو کے شاہدرہ تک جاتا ہے اور دوسرا وہ جو راول جھیل سے کلب روڈ ، شکر پڑیاں کا علاقہ ، اسلام آباد کلب، پولو کلب یہ سارے کا سارا مارگلہ ہل نیشنل پارک کا حصہ ہے، سی ڈی اے نے جو لسٹ بنایی اس میں 113 کمرشل ایکٹیوٹیز شامل ہیں جو مارگلہ ہل نیشنل پارک میں موجود ہیں، مارگلہ ہل نیشنل پارک کا ایک قانون ہے، مارگلہ ہلز اور اسلام آباد پیر سوہاوہ کیلیے کو ئی علیحدہ قانون نہیںہے۔

جب قانون ایک ہے تو پھرتمام کمرشل ایکٹیوٹیز پر ایک جیسا قانون کیوں نہیں لگایا گیا ؟ صرف دو عمارتوں کو قانون کے نام پر نشانہ کیوں بنایا گیا بقیہ 111 دیگر اداروں پر اس قانون کا عمل درآمد کیوں نہیں کروایا گیا ؟ یہ عمارت سی ڈی اے نے 2006 میں سرکاری پیسے سے تعمیر کی جو 18 سال تک ایک قانون کے تحت چلتی رہی اور پھر اس قانون کو ایک نیا مطلب دے دیا گیا کہ ہوٹل کا لفظ تو ہے اس میں لیکن ریسٹورنٹ کا لفظ نہیں ہے اور اس کے بعد سر کاری پیسے سے بنایی ہویی بلڈنگ کو توڑ دیا گیا اور ہزاروں ملازمین کوبے روز گار کر دیا گیا، ان ریسٹونٹس پر الزام یہ تھا کہ ان کی وجہ سیماحول خراب اوروایلڈ لایف کو نقصان پہنچا ہے،اسے سچ مانا جایے تو پھران کے مالکان جنہوں نے 18 سال تک کام کیا انہیں جرمانہ کیوں نہیں کیا گیا ، ان کو جیل کی سزا کیوں نہیں دی گیی نہ ہی ان پہ جرم ثابت کیا جا سکا،مالکان چلے گیے اوراپنا کاروبار لے گییمگرہمارا اور ہمارے علاقے کا بیڑا غرق ہو گیا،ہزاروں غریب لوگ بے روزگارہو گیے ،علاقہ ویران ہو گیا اور وہاں جرایم شروع ہو گئے۔

، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف اور صرف ایک ذاتی جنگ تھی جس کی وجہ سے دوریسٹورنٹس کو توڑ دیا گیا، اس کے بعد ہمیں دو ڈھایی مہینے یہ لارے لگاتے رہے کہ آپ کو یہاں کاروبار شروع کر کے دیں گے اور نوکریاں دیں گیمگر ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا،پانچ مہینوں میں یہ دو سے تین مرتبہ یہاں آیے ہیں اور نیچے ملبے کے اوپر درخت لگا گیے ہیں اور لوگوں کی انکھوں میں دھول جھوکنے کے لیے میڈیا والوں کو بلایاکہ درخت لگا رہے ہیں ، ان کے ساتھ تختیاں لگا دیں نیچے ملبہ پڑا ہوا ہیجو کہ آج بھی پڑا ہوا ہے اور اوپر ہلکی ہلکی مٹی پھینک کے ملبے کے اندر درخت لگاییگیے جو سارے سوکھ گیے ہیں، ایک درخت بھی زندہ نہیں ہے، اگر کنکریٹ سے مسیلہ تھا تو پھر باقی کنکریٹ بنایی کیوں نہیں گیی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام بے روزگار ہونے والے خواتین و افراد کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جایے اور سابقہ چییر پرسن اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ راینا سعیدمتاثرین کیخلاف تضحیک آمیز روییے اورغیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر ہماے گھروں میں آکر معافی مانگیںبصورت دیگر انک ے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملازمین کو کر دیا گیا بے روزگار ذاتی جنگ

پڑھیں:

چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین

چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈ ی اے انتظامیہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے،سی ڈی اے مزدور یونین مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور پلاٹوں کے معاملے پر انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن 26ستمبر تک اگر ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو سی ڈی اے مزدور یونین ڈائریکٹوریٹ سطح پر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی،

ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین آفس کے باہرمنعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سی ڈ ی اے کی تمام ڈائریکٹوریٹس کے ہزاروں ملازمین نے بھرپور شرکت کی،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ اسلام آباد جو بین الاقوامی سطح کا خوبصورت شہر ہے اس کوسی ڈی اے کے ملازمین نے اپنے خون اور پسینے سے تعمیر کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ان ملازمین کو جو ان کا بنیادی حق ہے عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود اس سے محروم کیا جا رہا ہے،سی ڈی اے مزدور یونین ادارے کی نمائندہ تنظیم ہے جو پانچویں دفعہ منتخب ہو کر آئی ہے اور ہم نے اپنے دور میں سی ڈی اے ملازمین کو بے شمارمراعات دلوائیں ہیں،2006میں سی ڈی اے ملازمین کو ہزاروں پلاٹ الاٹ کروائے اور مزید 4000پلاٹوں کی منظوری کروائی اور 30اپریل 2011کو پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تاریخ مقررکروائی لیکن ہمارے مخالفین نے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا اورآج ایک دفعہ پھرچودہ سال بعد مزدوروں کے حق میں پلاٹوں کا فیصلہ آیا ہے لیکن سی ڈی اے انتظامیہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودسی ڈی اے ملازمین کوپلاٹ الاٹ کرنے سے قاصر ہے اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس پر ادارے کے ہزاروں ملازمین احتجاج کرنے پر مجبورہیں،

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین ادارے کی ترقی اور اسلام آباد کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مگر ان کے حقوق کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں جس پر ہم چیئرمین سی ڈی اے،بورڈ ممبران اور سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عدالتوں کے احکامات کی روشنی اور مزدور یونین کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے ملازمین کو جلد پلاٹ الاٹ کیے جائیں اور ملازمین کے دیگر مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے،

اس موقع پر احتجاجی جلسے میں شریک ملازمین نے پلاٹوں کے حصول کے لیے نعرے بازی کی اوراپنے قائد چوہدری محمد یٰسین کو یقین دلا یا کہ وہ پلاٹوں کے حصول کے لیے جو بھی لائحہ عمل کااعلان کریں گے تمام ملازمین ان کے شانہ بشانہ ہونگے،احتجاجی جلسے سے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی صابر،مرزاسعیداختر،ملک عاصم،اظہارعباسی،اظہر خان تنولی،چوہدری زاہد احمد،وارث دلیپ،زاہد بھٹی،ساجد رشید،قاری شیر عالم سیالوی،چوہدری واجد گجر و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ بھارت جنگ ہار گیا، کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد خفت مٹانا ہے: عطا تارڑ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،امت مسلمہ کے اتحاد پر زور کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
  • حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے . جسٹس محسن اختر کیانی
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی