لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا خود ہی تھا جس نے دوست کے ساتھ ملکر گھر والوں سے دو کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلیے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کر
پڑھیں:
جنوبی کوریا میں کافی چرانے والا طوطا گرفتار
جنوبی کوریا میں کافی چرانے والے طوطے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کورین اینیمل ریسکیو اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول کے ایک ضلع یونگ ڈیونگپو میں کافی کی ایک دکان میں آکر گاہکوں کی کافی چرانے والے طوطے کو پکڑنے کے لیے پولیس کو بلایا گیا۔
ادارے کے مطابق طوطے کو خوش مزاج بتایا گیا اور موقع پر پولیس کے پہنچنے تک کیفے کے مالک نے اور دیگر گاہکوں نے اس کو کھلایا اور پیار کیا۔
یہ ایک پیلے تاج والا ایمازون طوطہ تھا جس وسطی امریکا میں پایا جاتا ہے۔ طوطوں کی یہ نسل ناپید ہونے کی خطرے سے دوچار ہے اور جنوبی کوریا میں بغیر خصوصی اجازت کے رکھنا قانونی نہیں ہے۔
کورین اینیمل ریسکیو اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ طوطے کی صحت اچھی تھی جس کا مطلب ہے کہ اڑنے سے قبل اس کی اچھی دیکھ بھال کی گئی تھی۔