امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے اور امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں افطار /ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے بنوں میں دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں، افواج کے لئے دعا گو ہوں کہ کہ اللہ تعالیٰ انہیں دشمن کی نظر بد سے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔ دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
گورنر ہاؤس میں چوتھی افطار / ڈنر میں یونیورسٹیز کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ جہاں کامران ٹیسوری نے طلبا کا خیر مقدم کیا جبکہ اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
گورنر سندھ نے شہریوں کا بھی خیر مقدم کیا اور ان سے گھل مل گئے، گورنر سندھ نے جامعات کے طلبا کے ہمراہ افطاری کی۔
طلبا کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطاری کر کے ہمیں بہت خوشی ہے۔ بعد ازاں گورنرہاﺅس میں چوتھی افطاری میں 2 پلاٹس کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی۔
قرعہ اندازی میں سہرا ب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز کا 120گز کا پلاٹ نکلا، انہوں نے کہا ہک کمپنی سے چھٹی کرکے گورنرہاﺅس میں اپنی قسمت آزمانے آیا تھا، پہلے روزہ میں بھی آیا تھا لیکن میرا نام نہیں آیا تھا۔
دوسری قرعہ انداز ی میں اللہ والا ٹاﺅن کی رہائشی نادیہ اقبال کا بھی 120گز کا پلا ٹ نکلا ۔پلاٹ نکلنے کی خوشی میں نادیہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونے لگیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان گورنر سندھ انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے امن نہیں لا سکتے‘روس کو زمین نہیں دیں گے.زیلنسکی
کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے امن نہیں لا سکتے، انہوں نے روس کو زمین دینے کے امکان کو مسترد کر دیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ یوکرینی اپنی زمین قابض کو نہیں دیں گے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ہفتے الاسکا میں یوکرین میں امن کے لیے ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں.(جاری ہے)
زیلنسکی نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی بھی فیصلہ، یوکرین کے بغیر کوئی بھی فیصلہ، امن کے خلاف فیصلہ ہے، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جنگ یوکرین کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین ایسے حقیقی فیصلوں کے لیے تیار ہے جو امن لا سکتے ہیں لیکن انہوں نے زور دیا کہ یہ ایک باوقار امن ہونا چاہیے فروری 2022 میں روس کی مکمل پیمانے پر یلغار کے بعد سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں. رواںسال روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ناکام ہو چکے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ سربراہی اجلاس امن کو قریب لائے گا یا نہیں صدرپیوٹن نے امریکا، یورپ اور کیف کی جانب سے جنگ بندی کے متعدد مطالبات کو مسترد کیا ہے انہوں نے اس مرحلے پر زیلنسکی سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا جب کہ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ کسی معاہدے میں پیش رفت کے لیے یہ ملاقات ضروری ہے. روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اجلاس کے اعلان میں ٹرمپ نے کہا کہ دونوں کے فائدے کے لیے کچھ علاقوں کا تبادلہ ہوگا لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائیں 15 اگست کو الاسکا میں ہونے والا یہ اجلاس 2021 میں جنیوا میں جو بائیڈن اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد سے کسی بھی موجودہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان پہلا اجلاس ہوگا. صدرٹرمپ اور پیوٹن نے آخری بار 2019 میں جاپان میں جی-20 کے اجلاس میں ملاقات کی تھی جب ٹرمپ اپنے پہلے دورصدارت میں تھے، انہوں نے جنوری میں دوسری مدت کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک کئی بار ٹیلی فون پر بھی بات کی ہے.