کراچی:

گلوکار شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کی تحریر کردہ نعت پڑھتے ہوئے پروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئے جبکہ اداکارہ جویریہ سعود بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ہرسال کی طرح امسال بھی رنگ و نور سے بھرپور رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ نشر کی جارہی ہے، پروگرام روزانہ دوپہر کو 3 بجے سے افطار تک ایکسپریس انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض اداکارہ جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں جبکہ گلوکار شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری بھی پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہے ہیں۔

پروگرام میں عوام کی جانب سے کیے جانے والے سوالات بھی بذریعہ کال لیے جاتے ہیں جن کے جواب مولانا آزاد جمیل دیتے ہیں۔

جویریہ سعود کی میزبانی میں ہونےوالی خصوصی نشریات میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر، سوشل ورکر علی شیخانی نے شرکت کی اورپھیپھڑوں کےعلاوہ ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں تین سال سے مبتلا بچے کی مدد کا اعلان کیا۔

بیٹے کی بیماری سے پریشان والد کویقین ہےکہ علی شیخانی کی مدد سے بیٹا اپنے پیروں پرکھڑا ہوسکےگا۔

پروگرام میں شیری رضا، جویریہ سعود اور احمد رضا قادری مرحوم عامر لیاقت حسین کو یاد کر کے ہونے آبدیدہ ہوگئے۔

اس کے علاؤہ پیارا رمضان میں معصوم بچے بھی حصہ بن رہے ہیں، جن  کی روزہ کشائی کی جارہی ہے جبکہ کوئز مقابلے بھی جاری ہیں۔

پروگرام میں پیارا حسن سلوک نیکی سیگمنٹ، پیارا کیسے لگیں سیگمنٹ بھی جاری ہے جس میں ماہر ڈاکٹر حنا انیس اپنی ماہرانہ رائے دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ پیارا ذائقہ سیگمنٹ میں شیف سمعیہ شریک ہیں جو اپنے مزیدار کھانوں کی تراکیب ناظرین کو بتارہی ہیں۔ 

پروگرام میں سوال و جواب کا سیگمنٹ بھی ہے، جس میں شائستہ لودھی، اداکارہ شہزاد شیخ، علی رحمان خان، علی خان اور اہلیہ کی بھی شرکت ہوتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جویریہ سعود پروگرام میں

پڑھیں:

ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

ثمرہ فاطمہ: ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ای بائیکس کی رجسٹریشن اور مالی معاونت کا پروگرام مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ کی گئیں جو کہ ایک ماہ میں رجسٹریشن کا اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔

حکومت پنجاب کے "گرین کریڈٹ پروگرام" کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹر کروانے والے صارفین کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد حکومت کی جانب سے پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ صارف کو 6 ماہ میں کم از کم 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے اس کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مطلوبہ فاصلہ طے ہونے پر دوسری قسط کی مد میں مزید 50 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں یعنی مجموعی طور پر ایک ای بائیک استعمال کرنے والے کو 100,000 روپے کی سبسڈی یا مالی مدد ملتی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت اب تک 8 ماہ میں مجموعی طور پر 1,248 ای بائیکس رجسٹر ہو چکی ہیں۔ 

حکومت کا کہنا ہے کہ نہ صرف ای بائیکس کے ذریعے شہریوں کو ایندھن کے خرچ سے بچایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ پر شدید تنقید کے بعد میزبان عائشہ عمر بھی بول پڑیں
  • سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور مافیا گٹھ جوڑ
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند