وفاقی وزیر کا اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکسانی چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے نوٹس لے لیا۔
پاکستان بزنس فورم فرانس نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے سامنے اٹھایا تھا جس کا وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔
معروف ٹک ٹاکر اور اس کے ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، ائیرپورٹس پر سمندرپارپاکستانیوں کے لیے فیسیلٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
عثمان خادم: لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل پر پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ارکان فرخ جاوید مون، حافظ فرحت عباس اور شعیب امیر اعوان نے چیئرمین کمیٹی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں قیدیوں کو مناسب سہولیات میسر نہیں۔سٹینڈنگ کمیٹی میں آئی جی جیل، سپرنٹنڈنٹس اور محکمہ داخلہ کے افسران کو طلب کیا جائے۔
کمیٹی کو بریفنگ دی جائے کہ قیدیوں کو گرمی میں کیا سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؟ یہ بھی واضح کیا جائے کہ محکمہ جیل نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟
ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ اجلاس میں جیلوں کے حالات کا جائزہ لے کر حکومتی سطح پر اقدامات کی سفارش کرے گی۔
فرانس میں طالبعلم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک