2025-06-25@07:36:56 GMT
تلاش کی گنتی: 4756

«ہائبرڈ سسٹم نہیں»:

    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے اور اس کے بعد سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد فلم میں ہانیہ عامر کی شمولیت کے باعث شدید نفرت اور غصے کا اظہار کرتی نظر آئی۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم ’سردار جی 3‘ کی بھارت میں نمائش پر پابندی لگائی جائے اور متعلقہ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں دوسری جانب چند بھارتی فنکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکار کی مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی شمولیت سے مداح...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی تازہ بحث کا مرکز بننے والی فلم سردار جی 3 ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تبدیل کرنے کی اطلاعات نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد یہ خبر ایک افواہ کے طور پر سامنے آئی، لیکن تیزی سے آن لائن فضا میں پھیلتی چلی گئی۔ فلم کے ہیرو دلجیت دوسانجھ، جو اپنی نرم مزاجی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث دونوں ملکوں میں خاصے مقبول تھے، اس وقت بھارت میں تنقید کی زد پر ہیں۔ جس کی وجہ پاکستان سے اُن کی قربت، خصوصاً ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کا کام ہے۔ جہاں پاکستان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر سرکاری ثالث بشارہ بہبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ چند دنوں میں ممکن ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بشارہ بہبہ فلسطینی نژاد امریکی سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے مصر و قطر کے ساتھ مل کر ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  مصری چینل 'الغد' کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد اب غزہ ایک بار پھر خطے کی ترجیح بن چکا ہے۔ بشارہ کے مطابق، اصل اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ آیا عارضی جنگ بندی کے اختتام پر فریقین خودبخود مستقل جنگ بندی پر منتقل ہوں...
    انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست بھارتی مداحوں کو ہضم نہ ہوئی۔ گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے 148 سالہ ٹیسٹ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) معروف ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے اطالوی شہر وینس میں اختتام ہفتہ ہونے والے پروگرام کے خلاف مظاہروں کے سبب ٹی وی کی سابق میزبان اور پروگرام پیش کرنے والی خاتون لارین سانچیز کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔ شادی کی تقریب کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ہفتے کے روز وینس کے ایک مشہور اور مرکزی نائٹ لائف کے علاقے، کیناریگیو کے سکولا گرانڈ دی سانتا ماریا ڈیلا میسریکورڈیا، میں منعقد کی جائے گی، تاہم اب حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس تقریب کو لگون شہر کے ایک الگ تھلگ، کم قابل رسائی والے حصے میں منتقل کر...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چایئے کہ وہ ان کی ذمہ داری ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین کے کردار اور اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے امریکہ میں اپنی مرضی سے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کیا، اور انہوں نے والدہ کی حیثیت سے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹی پر اپنی مرضی نہیں تھوپتیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں، کنٹرول کا...
    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوئی نہیں پوچھ رہا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل لابی بہت توانا ہے، میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، میرے خیال سے ایران نے یورینیم کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا ہوگا۔ Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-14
    اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے بھارتی فلم ’سر‌دار جی 3 ‘ کے ٹریلر پر تبصرہ کیا اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی۔ نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ کئی افواہوں، تنازعات اور ہانیہ عامر کو فلم سے نکالے جانے اور ری شوٹس کی باتوں کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم آخر کار ریلیز ہونے جا رہی ہے۔’کر لو جو کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا ہدایتکار اور اداکار سب سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ مجھے ان کی حکمت عملی بہت پسند آئی۔ وہ خاموش رہے، کسی قیاس آرائی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    باہر کے ممالک شہباز شریف کو جانتے نہیں ہوں گے نہ زرداری سے بات کرتے ہیں،میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، سابق وزیر اعظم کرنل صاحب فیصلہ کرتے ہیں کون جیل کے اندر ملاقات کیلئے جائے گا، بیرسٹر سیف پسند ہیںان کو ملاقات کی اجازت ملتی ہے، بہنوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو عمران خان کا کہنا ہے کہ باہر کے ممالک شہباز شریف کو جانتے بھی نہیں ہوں گے نہ آصف زرداری سے بات کرتے ہیں، ٹرمپ نے عاصم منیر کو بلا کر بات کی، اس کا مطلب میں ملک میں ہائبرڈ سسٹم نہیں مارشل لاء ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ...
    اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر گولیاں چلانا بند کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے خوراک کو ہتھیار بنانا، یا ان کی زندگی بچانے والی خدمات تک رسائی کو روکنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرم ہے، اور بعض حالات میں یہ دیگر جرائم کے زمرے میں بھی آ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا عسکری امدادی نظام عالمی امدادی اصولوں سے متصادم...
    سٹی 42: چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی  نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہانگیر ترین میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیںیوسف رضا گیلانی نے کہا جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا،جہانگیر ترین کے آنے سے پیپلزپارٹی  مزید مضبوط ہوگی،  چیئرمین سینٹ  یوسف رضا گیلانی نے کہا پنجاب صرف لاہور نہیں ہے یہ ایک بہت بڑا صوبہ ہے،پنجاب بارہ کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں،ساوتھ پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بےروزگاری بھی ہے،ساوتھ پنجاب میں لوگوں میں لاعلمی بھی ہے اور تعلیم کی کمی بھی ہے،پنجاب حکومت کو مثاوی طور پر سنٹرل پنجاب میں بھی حقوق دینے چاہیے،بلاول بھٹو زرداری ہماری پارٹی کے چئیرمین ہیں،بلاول بھٹو کی ٹریننگ ان...
    پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔ پنجابی فلم "سردار جی 3” کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا  گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔ ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے قوم کا ایک اور ہیرو وطن پر قربان ہو گیا۔ میجر معیز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوئے، آپریشن میں 11 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہید میجر معیز ہی پاک فوج کے وہ جوان تھے جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے، میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کے...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ویلیو ایڈڈ یا کمبیٹ کے اخراجات میں بجٹ بڑھنا چاہیے، افواجِ پاکستان کو دفاع پر توجہ دینی چاہیے۔قومی اسمبلی میں دفاع کی کٹوتی کی تحریک پر بحث کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں ملک میں ہائبرڈ سسٹم ہے، آئین کی کتاب میں ایسا کچھ نہیں، یہ ہائبرڈ سسٹم کی مذمت کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ 82 ارب ڈالر ہے، پاکستان کا 7 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہے، یہ فرق 1 ہزار فیصد سے بھی زائد ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا جبکہ پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد بڑھوتری ہوئی...
    سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  جنوبی وزیرستان کے علاقےمیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت  پیش کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید میجر سید معیز عباس اورلانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ قوم کے ہیرو ہیں ۔قوم شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں...
    ایک بیان میں متحدہ کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ نام نہاد میئر پارٹی ترجمان بننے کے بجائے فرائض منصبی ادا کرنے میں اپنی توانائی سرف کریں تو نقصان سے کسی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے متوقع بارشوں کے پیشِ نظر خاطر خواہ حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے جانے کو نام نہاد شہری و صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ متوقع بارشوں کے بڑھتے امکانات اور انتظامی غفلت ایک بار پھر شہر کے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے، مسلسل نشاندہی کے باوجود سڑکوں اور نالوں کی صفائی کے نام پر قابض شہری و صوبائی...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج دشمن کے الفاظ پر کوئی اعتماد نہیں، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ ٹریگر پر رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ بندی کے بعد بھی دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے الرٹ رہیں گی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں پر جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق مؤقف پیش کیا۔ بیان کے مطابق ایرانی عوام کی یکجہتی...
    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی میں 7 خوارج زخمی بھی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے کارندے موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے کہا ہے کہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ ہے فیڈرل ہائیکورٹ نہیں، میرا موقف ہے کہ یہاں پر ججز کی تعیناتیاں اسلام آباد سے ہونی چاہئیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی کے 6 میں سے 5 بنچز کو ویڈیو لنک کے ساتھ منسلک کر دیا ہے، وکلا اب اپنے شہروں میں رہ کر ویڈیو لنک پر دلائل دے دیتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں جو لاکھوں روپے کے رقم بچے گی اس کو ملازمین پر خرچ کیا جائے گا، صرف پشاور کا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتیاں یہی سے ہونی چاہئیں، جسٹس (ر) شوکت صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ ہے فیڈرل ہائی کورٹ نہیں، میرا موقف ہے کہ یہاں پر ججز کی تعیناتیاں اسلام آباد سے ہونی چاہئیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے کہا کہ این آئی آر سی کے چھ میں سے پانچ بینچز کو ویڈیو لنک کے ساتھ منسلک کر دیا ہے، وکلا اب اپنے شہروں میں رہ کر ویڈیو لنک پر دلائل دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں جو لاکھوں روپے کے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اولاد کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے یا بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اور خاص طور پر بیٹی کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو وہ زندگی دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔ میری بیٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں دنیا کے سب کام چھوڑ کر پہلے اس سے بات کروں گی۔ عفت عمرکا...
    معروف اداکارہ عائشہ خان کی کراچی میں تنہائی میں موت اور کئی روز بعد لاش ملنے پر سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں بچوں سے متعلق اہم وضاحت دی ہے۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اداکار کے مطابق عائشہ خان نے کہا تھا کہ بچے ان کا خیال رکھتے ہیں، یہاں تک کہ جاتے ہوئے درازوں میں پیسے بھی رکھ دیتے ہیں، لیکن انہیں بچوں کے گھروں...
    جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کہنا پاکستان میں ’دکھاوے کی جمہوریت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب حکومت کے سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین رشید اور میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے اپنے مشترکہ کھلے خط میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ’ہائبرڈ نظام‘ کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’ اس بیان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تائیڈ حاصل تھی کیونکہ وہ (خواجہ...
    اسلام آباد،(نیوز ڈیسک)  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے 2023 میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی تھی۔ ٹرمپ کے مطابق، ایرانی حکام نے امریکی حکام کو بتایا کہ وہ حملہ کریں گے، لیکن کوئی بھی میزائل نشانہ نہیں بنائے گا۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا، “وہ ہمیں فون کر کے بولے کہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہمیں حملہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہماری اپنی عزتِ نفس ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں نے واضح کیا کہ “ہم تمہارے فوجی اڈے پر 18 میزائل داغیں گے، مگر ان میں سے کوئی بھی نشانہ نہیں بنائے گا۔”...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات میں امیرِ قطر سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب کے حملوں کے بعد امیرِ قطر اور برادر عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، اپنے قطری بھائیوں، بہنوں اور پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ قطر...
    سوشل میڈیا پر کراچی سی ویو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں پتھروں سے پانی نیچے گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اور یہ ایک مسحور کن منظر پیش کر رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کہا کہ ہم سی ویو پر بیٹھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہاں ایک آبشار بھی ہے جس کا آپ کو علم نہیں ہے اور اس کے لیے مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کریں۔ صارف نے مزید کہا کہ اس آبشارکو دیکھ کر لگے گا یہ ناران، کاغان سے آ رہی ہے لیکن اگر آپ کو کمیرے کے پیچھے کے مناظر دکھائیں تو یہ گندا پانی ہے جو ایک ٹینکر کے ذریعے سی ویو میں پھینکا جا رہا ہے۔...
    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی...
    پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا گانا ’سوہنی لگدی‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھتے خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کو گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جس کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DLP6SWdo4U-/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== سردار جی 3 کو 27 جون کو بھارت...
    کراچی: سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو ملک بھر سے لوگ ملازمتوں کیلیے یہاں کیوں آتے ہیں۔  سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کراچی میں صفائی کے نظام پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اربوں روپے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 1122 ریسکیو سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ سندھ میں ہر شہری کے لیے صحت کی مفت سہولت موجود ہے۔  شرجیل میمن نے سوال کیا کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو پورا پاکستان یہاں روزگار کے لیے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ آج بانی پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ دوپہر 12 بجے کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عدالتی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں مختلف مقدمات درج ہیں جن میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاستی اداروں پر حملوں کے الزامات شامل ہیں۔ ملک بھر میں ان مقدمات کے فیصلے کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے اور سیاسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق کنٹونمنٹ کونسلر اصغر علی خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ ٹھنڈی ہوائوں کا شہر حیدرآباد میں گزشتہ کئی عرصہ سے ترقیاتی کام نہ ہونے کے سبب پورا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اوریہ بدنصیب شہر گزشتہ کئی عشروں سے، جس بدترین صورتحال کا شکار ہے، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک سال سے یہاں کے شہری سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث اذیت سے دوچار تھے لیکن اب جبکہ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے تواب شہر کے کئی علاقوں میں سڑ کوں کی تعمیر کا کام شرو ع کیا گیا اور جلد بازی میں سڑکوں کے غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پر اثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلیے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بظاہر تو اس وقت ایران بری طرح پھنسا ہوا ہے اس میں کوئی شک والی بات نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پھر رجیم چینج کی بات کی، رضا پہلوی کا خامنہ ای سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی آ چکا ہے تو وہ تو ساری چیزیں اپنی جگہ چل رہی ہیں، ایران کی طرف سے بیانات بھی بڑے سخت آ رہے کہ جنگ شروع امریکا نے کی ہے ختم ہم کریں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکپسرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا آپ اندازہ کریں، میں اس دن عرض کر رہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پرآپ اعتبارنہیں کر سکتے. تجزیہ کار...
    قطر پر ایرانی حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قطری اور سعودی عرب کے سفرا سے ہنگامی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے رات گئے قطری سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سفیر علی مبارک سے حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کی۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں قطر کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ قطری سفیر نے اس افسوسناک واقعے کے فوراً بعد وزیراعظم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب امریکا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وہ عالمی تنازعات کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے، اس ضمن میں انہوں نے روس- یوکرین جنگ اور اسرائیل – حماس تنازع کا خصوصی حوالہ دیا تھا لیکن صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کے اعلانات اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر ایک انتہائی کمزور شخص بیٹھا ہے، جسے اپنے الفاظ کی حرمت و اہمیت کا کچھ پاس نہیں، جو کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے، اسے بار بار دنیا کو دھوکا دینا پڑتا ہے، وہ دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کل یعنی دو تین سال سے مصنوعی ذہانت کا کچھ زیادہ ہی غلغلہ ہے۔ مصنوعی ذہانت تو ہمارے ساتھ عشروں سے ہے۔ کمپیوٹرز بھی مصنوعی ذہانت ہی کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ یہ ہمارے دیے ہوئے احکامات کے مطابق کام کرتے ہیں۔ اِن کی کارکردگی کا مدار اُن پروگرامز پر ہے جو ہم تیار کرکے اِن کے حافظے یعنی ہارڈ ڈسک میں ڈالتے ہیں۔ کمپیوٹرز ہمارے بہت سے کام کر ہی رہے تھے کہ مصنوعی ذہانت زیادہ توانا ہوکر ہمارے سامنے بلکہ مقابلے پر آگئی۔ دنیا بھر میں کاروباری ادارے مصنوعی ذہانت کو نجات پانے کی راہ کے طور پر اپنا رہے ہیں۔ انسانی وسائل سے نجات پانے کا عمل زور پکڑ رہا ہے۔ دوسری طرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر کیوں...
    روس کے صدر ڈمیتر ی مدودف کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے، جس میں ان کے مبینہ طور پر ”نیوکلیئر ہتھیاروں“ کا حوالہ دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف حیرت کا اظہار کیا بلکہ شدید ردعمل دیتے ہوئے سخت الفاظ میں جواب بھی دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”کیا میں نے میدیدوف کو کچھ کہتے سنا ہے؟ کیا واقعی انہوں نے ’نیوکلیئر‘ کا لفظ استعمال کیا یا میرے کان بجے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو مجھے فوری طور پر تصدیق دیں۔ نیوکلیئر لفظ کو اتنا آسان نہیں لیا جا سکتا!“ ٹرمپ نے مدودف کے اُس بیان پر تنقید کی جس...
    بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان...
    متحدہ عرب امارات جانے والی پرواز کو اچانک سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ میزبان فخرعالم کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک پرواز جو دبئی میں لینڈنگ سے محض 50 منٹ کے فاصلے پر تھی، اچانک سعودی عرب کے فضائی حدود کی جانب موڑ دی گئی۔ مسافروں کو جہاز میں ہی الرٹ جاری کیا گیا کہ وہ جہاز میں ہی کابینہ کی اگلی ہدایات تک انتظار کرے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟ ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز متحدہ عرب امارات کی جانے والی پرواز منزل سے محض 50 منٹ کی دوری پر تھی کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر میزائل...
    ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر...
    ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکی کاسہ لیسی میں اپنی ملکی سالمیت کو خطرہ میں ڈال رہے ہے، آج اگر یہ امریکہ کی وفاداریاں حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو کل ضرور اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریں گے، ہمارے حکمران بزدل عرب ممالک کے حکمرانوں سے کم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، خطے میں قیام امن ناگزیر ہوتا جارہا ہے، عالمی سامراجی قوتیں میڈل ایسٹ کے خاتمے کی خواہاں ہیں، عرب ممالک اور مسلم حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے آج خطہ تیسری جنگ عظیم کی طرف جارہا ہے، امت مسلمہ متحد...
    سندھ اسمبلی سے خطاب میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مانتے ہیں کراچی میں مسائل ہیں مگر تین کروڑ لوگوں کو کسی نہ کسی طرح پانی مل رہا ہے، کراچی میں صفائی بھی ہو رہی ہے، کچرا بھی اٹھ رہا ہے اور لوگ کام پر بھی جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ کو اچھالا گیا کہ کراچی قابل رہائش شہر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک سے ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں؟ سندھ اسمبلی سے خطاب میں شرجیل میمن نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک کے لوگ...
    تحقیق کے مطابق سیب انسانی صحت کے لیے فائدہ مند تو ضرور ہے لیکن کیا یہ واقعی ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچاتا ہے؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 10 کروڑ ٹن سیب پیدا ہوتے ہیں اور یہ پھل صدیوں سے صحت بخش غذا کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ مشہور کہاوت ’روزانہ ایک سیب کھاؤ، ڈاکٹر کو دور رکھو‘ کا اصل ماخذ سنہ 1866 کی ایک ویلش (ویلز کی) کہاوت ہے کہ ’رات کو ایک سیب کھاؤ، اور ڈاکٹر کی روزی بند کرو‘۔ سیب میں شامل اہم غذائی اجزا فائٹو کیمیکلز جیسے فلیوانولز جو وزن کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد...
    قدرت کے عجائبات میں سے ایک ایران کے ہورموز جزیرے پر واقع ’ہیئری کیو‘ یا ’بالوں والی غار‘ جہاں پتھروں سے انوکھے بال نکلتے ہیں ایک مشہور سیاح اور وڈیو بلاگر نے حال ہی میں اس پراسرار غار کی سیر کی، اور یہ تجربہ سوشل میڈیا پر دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔ اس مہم جوئی میں وہ ایک مقامی ماہر کی رہنمائی میں غار کے اندر داخل ہوئیں۔ یہ غار نہایت تنگ، اندھیری اور خطرناک راستوں پر مشتمل ہے، جسے عبور کرنا آسان کام نہیں۔ صرف ٹارچ لائٹ کے سہارے وہ پانی میں چلتی، جھکتی اور رینگتی ہوئی غار کی گہرائیوں تک پہنچیں۔ غار کے اندر موجود ایک مقام پر دیواروں سے لٹکتے ہوئے سیاہ اور بھورے رنگ...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر "بڑے بڑے گڑھے" دیکھے گئے ہیں، جبکہ اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس میں وہ سرنگیں تباہ ہو چکی ہیں جو یورینیم افزودہ مواد کے ذخیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ گروسی کے مطابق نطنز میں بھی فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حملے کو ایران کی حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل تینوں مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ان میں کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے نئے سیزن کے پہلے مہمان کے طور پر اسکرین پر واپس آئے۔ اگرچہ ان کی صحت سے متعلق حالیہ افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم شو میں شرکت کے دوران وہ جسمانی طور پر توانا نظر آئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے میزبان کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے پروگرام میں مزید بتایا کہ وہ برین انیورزم، اے وی اسی طرح اے وی مالفارمیشن اور ٹریجیمینل نیورالجیا جیسے بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ #SalmanKhan casually reveals he has brain aneurysm, AV malformation: ‘Iske bawajood kaam kar rahe...
    گزشتہ ہفتے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقدہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جا رہا، ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ سال الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ کی تجویز کو بھی کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی توجہ ہائبرڈ گاڑیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ماہرین ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو مستقبل...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہارے نہیں ، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے۔ نیشنز کپ ہاکی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد جاری بیان میں عماد بٹ نے کہا کہ 11 سال بعد فائنل کھیلنا صرف ایک سنگ میل عبور کرنا نہیں تھا، ہم نے پیغام دیا کہ پاکستان ہاکی دوبارہ جاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارے نہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے، سلور میڈل شکست نہیں، یہ امید، اعتماد اور جذبے کی علامت ہے۔ عماد بٹ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ سے ٹرافی ضرور نکلی لیکن اس کو پانے کے جذبے کی آگ...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس فلم سے متعلق اطلاعات تھیں کہ پاک بھارت جنگ کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ہانیہ کا کردار فلم سے نکال دیا گیا اور فلم کے کچھ مناظر دوبارہ برطانیہ میں شوٹ کیے گئے، تاہم مداحوں کے لیے یہ خوشگوار حیرت کی بات رہی کہ ہانیہ عامر ناصرف فلم میں موجود ہیں بلکہ ٹریلر میں بھی واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں معروف پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، ہانیہ عامر، ناصر چنیوتی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔...
    نیویارک (اوصاف نیوز) اسرائیل پر ایرانی حملوں کا تسلسل جاری جبکہ ایران نے امریکہ پر بھی حملوں‌کا اعلان کردیا. دوسری جانب ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز امریکی نیٹ ورکس پر سائبر حملے کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے تھریٹ الرٹ بھی جاری کردیا۔ تھریٹ الرٹ میں کسی مخصوص دھمکی کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن محکمے کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے امریکی نیٹ ورکس پر ہلکی سطح کے سائبر حملے ہوسکتے ہیں، محکمے نے الرٹ میں بتایا کہ ایرانی حکومت سے منسلک سائبر گروپس بھی...
    کولمبیا (نیوز ڈیسک)کولمبیا کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگیاں جاری ہیں۔ یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی تجارت اور غیر قانونی گروہ سرگرم ہیں۔ ایف اے آر سی کے علیحدہ شدہ دھڑے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کو ٹیلی فون کرکے امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے آئی اے ای ایکے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ایران کے صدر کو اتوار کی سہ پہر ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے کی مذمت کی۔ انہوں نے برادرایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے...
    پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتوں میں گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے ، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری...
    ضیاء چشتی/ فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے فنڈ منیجر پائن برج کو 150 ملین ڈالر کے فراڈ میں ملوث قرار دے دیا ہے۔عدالت نے 52 صفحات پر مشتمل ایک فیصلے میں لکھا کہ ٹی آر جی پاکستان کی انتظامیہ دھوکے سے کام کررہی تھی، برمودا میں واقع گرین ٹری ہولڈنگز کی ٹی آر جی کے حصص کی خریداری غیر قانونی تھی۔جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے 52 صفحات پر مشتمل فیصلے میں ٹی آر جی کو فوری طور پر بورڈ کے انتخابات کرانے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ موجودہ انتظامیہ نے بورڈ کے انتخابات 14 مئی 2025 سے غیرقانونی طور پر روکے ہوئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلے میں گرین ٹری...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں ،جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے ،کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے...
    کراچی: شہر قائد میں اسلحے کا بے دریغ استعمال ایک اور معصوم زندگی نگل گیا، ملیر سعود آباد میں گزشتہ روز گھر کے اندر کھیلتی 11 سالہ بچی کرسٹینا راشد عمر  کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی نے نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق معصوم کرسٹینا اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی آ کر اسے جا لگی اور انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی جناح اسپتال میں تقریباً 20 گھنٹے تک زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ایس ایچ او...
    زمینی لحاظ سے ایران 7 ملکوں عراق، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا سے جڑا ہوا ہے۔ ایران، مشرقِ وسطی میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا سترہواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ فارس قدیم یعنی آج کا ایران اپنے دامن میں شجاعت اور عزمِ مصمم کی زبردست داستانیں رکھتا ہے۔ یونانی حملہ آور ہوں یا منگول، ایرانیوں نے ثابت قدمی سے سب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح اپنے نام کی۔ سائرس...
    ٹرمپ ایک ایسے پارٹنر کی تلاش میں تھے جو خطے کے قریب ہو اور مضبوط انٹیلی جنس صلاحیتوں کا حامل ہو۔ ان کے نزدیک پاکستان اس تعریف پر پورا اترتا ہے۔ وہ ایران کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، سب سے زیادہ بہتر جانتے ہیں، ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خیالات میں کچھ ہم آہنگی کا اشارہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ (عاصم منیر) مجھ سے متفق تھے۔ وہ خوش نہیں ہیں (ایران میں ہونے والے واقعات سے متعلق) ایسا نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ہیں۔ اس ملاقات میں کیا شامل تھا؟ ایران کی جوہری خواہشات، اسرائیلی حملے، یا وسیع تر علاقائی افراتفری؟ ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔ شاید جان بوجھ کر ابہام برقرار...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد جو ملک ہماری مذمت کر رہے ہیں پس پردہ وہ ہمارے ساتھ تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ جن ممالک نے ہمارے خلاف بیانات دیئے ہیں، مذمت کی ہے، دراصل پرائیویٹلی وہ سب ہمارے ساتھ متفق ہیں کہ یہ کارروائی ضروری تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی تعلقات کیلئے ان ممالک کو جو بھی کرنا ہے وہ کرنا ہے، تاہم اس کارروائی پر اگر پوری دنیا میں کوئی ناخوش ہے تو وہ صرف ایران کی حکومت ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے حوالے سے پاکستان نے اپنے مؤقف کو دوٹوک انداز میں واضح کرتے ہوئے متعدد افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ اور سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی، زمینی یا بحری حدود استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی۔ پاکستان نے 21 اور 22 جون کی درمیانی شب ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے، اور وزارت خارجہ اس بارے میں واضح بیان جاری کر چکی ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ایران کے حق میں بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔...
    وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھاہم اسے نہر بنا کر راجستھان کی طرف لے جائیں گے،بھارتی وزیر داخلہ پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جس کا وہ ناحق فائدہ اٹھا رہا تھا، امت شاہ کا ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو بھارتی وزیر داخلہ ا میت شاہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا، ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو اسے مل رہا تھا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ا میت شاہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا اور پاکستان جانے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آجر چاہے کسی بھی معاشرے اور کسی بھی خطے کا ہو، اُس کی سوچ صرف یہ ہوتی ہے کہ منافع کی سطح زیادہ سے زیادہ بلند ہو۔ زیادہ سے زیادہ منافع یقینی بنانے کے لیے آجر طرح طرح کے پروگرام تیار کرتے ہیں اور طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں۔معروفِ زمانہ ویب سائٹ فیوچرازم پر شایع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق بہت سے آجر چاہتے ہیں کہ اُن کے ملازمین زیادہ سے زیادہ الجھے ہوئے اور خوفزدہ رہیں تاکہ زیادہ سہولتیں نہ مانگ سکیں اور اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے سے بھی گریز کریں۔ اِس مقصد کے لیے وہ مصنوعی ذہانت کی ڈگڈگی استعمال کرکے ملازمین کو بندر کی طرح نچارہے ہیں، مسلسل خوفزدہ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کو اپنانے کی دوڑ سی لگی ہے۔ ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ معاملات مصنوعی ذہانت کی نذر کرنے کا رواج سا چل پڑا ہے۔ کاروباری دنیا اپنے زیادہ سے زیادہ کام مصنوعی ذہانت کی نذر کرکے انسانی وسائل سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ اگر بھرپور کاروباری کامیابی یقینی بنانی ہے تو لازم ہے کہ مصنوعی ذہانت کو زیادہ سے زیادہ اپنایا جائے۔کیا مصنوعی ذہانت کو اپنانا تمام مسائل کا حل ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت بہت سے کام کرسکتی ہے مگر تمام کام نہیں کرسکتی اور دنیا اِس کی طرف کچھ زیادہ ہی لپک رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت میں انسانی ذہن...
    حریت رہنما نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اور ایران کی صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب ایران تک پھیل گئی ہے، جہاں سینکڑوں عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل قید اور غیر انسانی حالات کی وجہ سے نظر بند افراد صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے...
    آج دنیا بھر میں یومِ عالمی موسیقی 2025 "ہیلنگ تھرو ہارمنی” کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے  جس کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ یومِ عالمی موسیقی ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں موسیقی کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن مختلف طرز کی موسیقی کو عام لوگوں تک مفت اور باآسانی پہنچایا جاتا ہے اور اس دن کا مقصد ہر قسم کی موسیقی کو فروغ دینا ہے۔ اس دن کے موقع پر دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک میں عوامی مقامات، پارکس اور گلیوں میں موسیقار بغیر کسی معاوضے کے اپنی موسیقی پیش کرتے ہیں۔ لوگ نہ صرف موسیقی سنتے ہیں بلکہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔ مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم اور بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ مختلف مذاہب اورسماجی طبقات کےنمائندوں نےڈی جی آئی ایس پی آرسے ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ایران پر نیوکلیئر حملے کے بعد، کئی مبصرین اور شہریوں کو خدشہ ہے کہ یہ تنازع تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟ تہران اور یروشلم دونوں میں خوف، اشتعال اور غیر یقینی صورتحال غالب ہے، اور عام لوگ بھی عالمی سطح پر تباہ کن جنگ کے امکانات پر بات کرنے لگے ہیں۔ ایرانی ردعمل: قومی خودمختاری پر حملہ تہران میں لوگوں نے امریکی حملے کو ظالمانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ شہریوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی سالمیت پر براہِ راست حملہ کیا ہے، اور ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ...
    ہرمز: جہاں ایران کی بندوق، تیل کی نالی پر رکھی جا سکتی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تحریر: عاصم قدیر رانا ہرمز کی آبی تنگی اور عالمی کشادگی اسرائیل ایران جنگ ابھی جاری ھے، جنگ کے شعلے تھمتے نظر نہیں آہ رہے- ادھر اب ایران ہرمز پر کھڑا ھے-ہرمز کی کھاڑی صرف 21 ناٹیکل میل چوڑی ہے، اور اس کا فعال گزرگاہی راستہ صرف 2 میل کا ہے۔ یہ علاقہ خلیج فارس کو بحرِ عمان اور پھر بحرِ ہند سے جوڑتا ہے۔ یہاں سے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل گزرتا ہے، جو دنیا بھر میں ترسیل ہونے والے تیل کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ اگر ایران یہ راستہ بند کر دے تو دنیا کی اقتصادی...
    (احمدمنصور)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیاہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں,بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے،پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ جواب دے رہی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری— اسکرین گریپ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو اختیار حاصل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، اور اُنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔ لیفٹیننٹ...
    پارلیمانی عمارت کی خاموش عظمت میں کچھ خیالات محض ایوان میں ہونے والی بحث سے نہیں، بلکہ ان درمیانی خلاؤں میں جنم لیتے ہیں—جہاں آوازیں بغیر مائیکروفون کے گونجتی ہیں اور خیالات رسمی حدود کے بغیر بہتے ہیں۔ قومی اسمبلی پاکستان میں ایک ایسا ہی بامعنی اور دل آویز قدم اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت اٹھایا گیا ہے۔ تین بار منتخب ہونے والے یہ اسپیکر صرف تجربہ کار پارلیمنٹیرین ہی نہیں بلکہ بصیرت، تدبر اور ترقی پسند سوچ کے حامل رہنما ہیں۔ ان کی قیادت میں پارلیمنٹ صرف قانون سازی کا مرکز نہیں رہی بلکہ مکالمے، شائستگی اور شمولیت کے اقدار کا امین ادارہ بنتا جا رہا ہے۔ اسپیکر کی اصلاحات میں—پارلیمنٹ کی چھت اور پارکنگ...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتلے پھینکنے کے واقعے پر برس پڑیں۔ ریپ گلوکار طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کانسرٹ کیا جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے گلوکار پر پانی کی بوتل پھینکی گئی، جس کے بعد طلحہ انجم نے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو مداح کو اسٹیج پر بلانے کا کہا اور پھر اسے کانسرٹ سے باہر نکال دیاگیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Reel roulette (@reel_roulette57) سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر رہ نہ سکی۔ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے...
    بٹلہ ہاؤس کے کئی علاقوں میں یوپی ایرگیشن اور ڈی ڈی اے کیجانب سے نوٹس دیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ 26 مئی کو ڈی ڈی اے کیجانب سے ان لوگوں کو جگہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں بلڈوزر کارروائی سے فوری طور پر راحت مل گئی ہے۔ ابھی کسی قسم کی کارروائی "ڈی ڈی اے" کی طرف سے نہیں کی جائے گی۔ دہلی ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے اور اس پورے معاملے پر جواب مانگا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس علاقے میں ڈی ڈی اے کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اس پر فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری پر ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے۔حماس کے بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم امریکی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے، قابض اسرائیلی ایجنڈے کی اندھی تقلید ہے اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘تنظیم نے ایران سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا، ’ہم ایران، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیں ایران کی اپنی خودمختاری کے دفاع کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، یہ ایران پر اسرائیل کے حملے کو  شاندار کہتا ہے اور ایران کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی بحری اڈے خطے میں پیش قدمی کر رہے ہیں، امریکا اسرائیل کو تمام جنگی سہولتیں دے رہا ہے۔ ٹرمپ نے یوکرائن کی جنگ ختم نہیں کروائی بلکہ مزید آگ بھڑک رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ مسلح جدوجہد کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں اور ا±نہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسلی لسانی...
    امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے لیول-2 سفری ہدایت جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو زیادہ احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ انتباہ 16 جون کو جاری کیا گیا، جس کی وجہ جرائم اور دہشتگردی کو قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ریپ سب سے تیزی سے بڑھنے والے جرائم میں شامل ہے، اور پُرتشدد جرائم، خاص طور پر جنسی حملے، سیاحتی مقامات اور دیگر عوامی جگہوں پر رونما ہوتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگرد کسی پیشگی انتباہ کے بغیر حملہ کرسکتے ہیں، اور ان کا ہدف اکثر سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ مراکز، بازار، شاپنگ مالز اور سرکاری عمارات ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت میں اسرائیلی خاتون...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت لڑائی میں ٹرمپ نے بہت اہم کردار ادا کیا، اگر ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان کے فیصلے پر اور بھی تنقید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ٹرمپ کیلئے نوبل پرائز کی سفارش پر تنقید ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت لڑائی میں ٹرمپ نے بہت اہم کردار ادا کیا، اگر ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان کے فیصلے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں 80 فیصد افراد مصنوعی ذہانت کو کام میں لا رہے ہیں جب کہ ہر تیسرا شخص اسے باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے۔ رواں سال مارچ میں ہونے والے سروے میں ایک ہزار 59 افراد جبکہ 370 کارباری رہنماؤں سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ ان افراد اور کاروباری شخصیات سے گوگل کی ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سروسز کے بارے میں تجربات پر بھی رائے لی گئی تھی۔ سروے سے پتا چلا کہ کاروبار ی اور عام افراد مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔ ملک میں موجود 53 فیصد کاروبار اپنے کام کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے دستیاب آلات میں سے کم از کم...
    ’’پوری دنیا کے حالات خراب ہیں، پراکسیز چلا کر، پاکستان سے لے کر سعودیہ، شام، عراق، افغانستان، صومالیہ، لبنان اور بحرین تک کون دہشت گردی کروا رہا ہے؟‘‘ یہ اس کا کہنا تھا جو پاکستان سے دور سات سمندر پار رہتا ہے، اس سے پہلے بھی پراکسی وار کے بارے میں وہ عام سا، سیدھا سادہ کام کرنے والا بندہ اسی طرح کی باتیں کرتا تھا۔ فلسطین کے حوالے سے بھی اس کی رائے اسی طرح کی تھی۔ پاکستان سے باہر لوگ سیاست اور عالمی سیاست کے حوالے سے جو باتیں کرتے ہیں وہ پاکستان میں رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں مختلف ہوتی ہیں۔ ہم پاکستانی فطرتاً جذباتی اور جوشیلے لوگ ہیں، ہم دنیا والوں کے ان ہتھکنڈوں سے...
    پڑوسی ملک ایران کے جذبہ جہاد، بہادری، شجاعت اور استقامت کو آج امت مسلمہ سلام پیش کر رہی ہے۔ غزہ میں جہاں بھوک ہے، موت ہے، کسمپرسی ہے، زخمی ابدان ہیں اور معصوم و بے سہارا بلکتے ہوئے بچے گلی کوچوں میں حشرات الارض کی طرح رینگ رہے ہیں، چل رہے ہیں، کسی کو رحم نہیں آیا۔ ایران کے علاوہ تمام ہی ملکوں نے محض اپنے فائدے کے لیے خاموشی اختیار کر لی، وہ سپر طاقتوں سے خوف زدہ ہیں۔ ان کے اسی عمل نے غزہ کے مجاہدین، بچوں اور بوڑھوں کو بے سہارا کر دیا، وہ فریاد کر رہے تھے، لیکن کوئی سننے والا نہیں تھا، ان کی چیخوں اور آہوں کی آوازیں پوری دنیا میں بلند ہوتی رہیں،...
    جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے اس کا اختیار کسی فرد یا ٹولے کو حاصل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی آیس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی...