2025-11-09@09:24:03 GMT
تلاش کی گنتی: 8549
«کو وقتی طور پر»:
واشنگٹن: امریکی ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں عملے کی شدید کمی اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 4 فیصد کٹوتی کے حکم کے بعد امریکا کا فضائی نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ جمعہ سے اتوار تک دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ واقعہ امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے آغاز سے اب تک فضائی سفر میں سب سے بڑا تعطل قرار دیا جا رہا ہے جو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، پروازوں میں کمی کا آغاز اس ہفتے 4 فیصد سے ہوا ہے جو 11 نومبر تک 6 فیصد، 13 نومبر تک 8 فیصد اور 14 نومبر...
اسلام آباد: ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 برس مکمل ہو گئے۔ تاریخ کے اس سیاہ باب کی یاد آج بھی مظلوم کشمیریوں اور جونا گڑھ کے عوام کے دلوں پر تازہ ہے، جہاں بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کر کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے کو پامال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ نے آزادی کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کی منظوری جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے دی تھی۔ تاہم، بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، مگر ناکامی کے بعد بھارت نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ...
نیوزی لیںڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 56 اور ڈیرل مچل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ اور جیسن ہولڈر نے 2،2 جبکہ روماریو شیفرڈ اور شمار اسپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 19.5 اوورز میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ روماریو شیفرڈ (49) اور شمار اسپرنگر (39) کی ویسٹ انڈیز کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 78 رنز کی شراکت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔...
ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اسلام ٹائمز۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے۔ 1947ء میں کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جس میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا، بھارت کو اس پر منہ کی کھانا پڑی اور اس نے ریاست پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم...
غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی فکری میراث نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کی راہ ہموار کی بلکہ محکوم اقوام کے دلوں میں آزادی کی نئی جوت بھی روشن کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال وہ دیدہ ور شخصیت تھے جنہوں نے برِصغیر کے مسلمانوں میں فکری بیداری، خودی کا شعور اور اجتماعی شناخت کا احساس پیدا کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں...
حکومت نے ملک کی پہلی قومی صنعتی پالیسی (این آئی پی) وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کر دی ہے، جس میں صنعتی ترقی میں حائل بڑی رکاوٹوں کی نشاندہی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی بحالی کے لیے اصلاحات کی تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ نئی پالیسی میں شامل مراعات کے لیے پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے منظوری حاصل کی جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم اور آئی ایم ایف نمائندوں کے درمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں مختلف...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کا مقصد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر سینیٹرز کے تحفظات بھی دور کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔ عشائیہ آج شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ 27ویں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد 27ویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کے روز سینیٹ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سینیٹ سے ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے باکو سے واپس پہنچتے ہی حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو عشائیہ پر مدعو کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج (اتوار) شام کو حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیراعظم حکومتی واتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو 27ویں ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے...
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سینٹ سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے پر آج حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو مدعو کرنے کے دعوت نامے موصول ہو گئے۔ حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو آج شام 6 بجے مدعو کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس کے ساتھ کھیلنا بند کریں، اب وقت آ گیا ہے کہ بندش ختم کی جائے اور فوری طور پر ملک کو کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی تاریخ کی طویل ترین حکومتی بندش ختم کرنے کے بل کو سینیٹ میں منظور ہونے کے لیے کم از کم 60 ووٹ درکار تھے، لیکن اکثریتی ڈیموکریٹس نے اس بنیاد پر اس بل کو مسترد کر دیا کہ یہ ٹرمپ کو بعض ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے کا وسیع اختیار دیتا ہے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس کے ساتھ کھیلنا بند کریں،...
پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 37۔5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ابرار احمد نے 4وکٹیں لیں تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی، فیصل آباد میں پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ۔تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی...
ریاض احمدچودھری شدت پسند مودی حکومت کے دور میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا، حالیہ ہندو مسلم فسادات نے بھارت میں مذہبی رواداری اور جمہوریت کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ کانپور سے شروع ہونے والے مذہبی تنازع نے 4 ستمبر کو بڑے فسادات کی شکل اختیار کر لی جسے مبصرین نے "گجرات ٹو” قرار دیا ہے، یہ آگ تیزی سے دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئی۔ فسادات کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں متعدد معصوم مسلمان زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ میں بدل چکا...
کریم آباد شہر کا معاشی حب ‘ ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ‘ سندھ حکومت نے انڈر پاس کے نام پر تباہ کر دیا‘ منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد انڈر پا س کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور کریم آباد سے وابستہ ہزاروں دکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہونے کے حوالے سے بڑی تعداد میں دکانداروںکے ساتھ کریم آباد انڈر پاس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریم آباد شہر کا ایک بڑا معاشی حب اور ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ہے جسے سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص منصوبہ بندی نے کریم آباد انڈر پاس کے نام پر تباہ اور بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ، یہاں بازارفیصل ، مینابازار ،عدیل مارکیٹ ، بنی سعد مارکیٹ ، ،میمن مرکز ،اسپتالوں ،کئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور خیبر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنے 20نکاتی پلان کو دنیا کے سامنے قانونی جواز بنا کر پیشکیا جائے ۔۔ اس منصونے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبے فلسطینی ریاست کا کہیں ذکر نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج غزہ میں کسی نہ کسی صورت موجود رہے اور ٹونی بیلر نگران ہوں گے جو اسرائیل کے حمایت یافتہ ہیں ، اس قراقرداد کی عرب ممالک کھل کر مخالفت نہیں کر سکتے ا اس کی وجہ یہ ہے وی خود حماس جیسی فلسطین کی آزادی کے کام کر نے والے لوگوں کے عملی طور پر مخالف ہیں اور وہ امریکا ڈرتے ہیں ۔...
کنونشن میں علامہ شبیر میثمی، کاظم رضوی، مولانا ریاض حسین روحانی، قاری ضمیر زیدی، سید اظہار بخآری، سید جواد حسین رضوی، مولانا اختر حسین کاظم، مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان زین العابدین جعفری، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جروار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سولہواں مرکزی تین روزہ عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن سندھ کے شہر سکھر میں جاری ہے، جہاں ملک بھر کے جعفری طلبائ، سابقین، علماء اور مہمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی، عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن سے سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل صدر شیعہ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مجموعی پیکج میں سے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ (گارنٹی) جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں جوہری توانائی گھروں، سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل سے متعلق ٹیرف کے تعین اور ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے فریم ورک پر بھی غور کیا گیا اور اتفاقِ رائے...
تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ موٹیہاری-شیوہر-سیتامڑھی ریلوے لائن منصوبہ، جس کا عوام کئی برسوں سے مطالبہ کررہے تھے، مرکزی حکومت نے کم ٹریفک کے بہانے سے منسوخ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بہار ریاست کے دورے سے قبل ایکس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے 20 سالہ دورِ حکومت کے باوجود وزیر اعظم جب بہار کی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں ہیں تو انہیں صرف بندوق، سِکسر اور گولی یاد آتی ہے لیکن ریاست کی ترقی کے نام پر ان کے پاس صرف جھوٹے وعدے اور فریب ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ آج وزیراعظم سیتامڑھی اور بیتیّا پہنچنے والے ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کا شٹ ڈاؤن مزید جاری رہا تو آئندہ دنوں میں ملک بھر میں فضائی پروازوں کی تعداد میں 20 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، آئندہ ہفتے سے ابتدائی طور پر 10 فیصد پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شان ڈفی نے کہا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی حفاظتی ٹیم کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹاف کی کمی کے باعث یہ اقدام ناگزیر ہوگیا ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی بڑی تعداد تنخواہیں نہ ملنے کے باعث کام پر نہیں آرہی اور کئی افراد گزر بسر کے لیے دیگر ملازمتیں کر رہے ہیں، جیسے ریستورانوں میں کام...
پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 25.1اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 27 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 32 اور آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر اور جورن فورٹن نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 37.5 اوورز میں...
اسلام آباد: سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں تحفظات دور کرنے کی غرض سے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں، وزیراعظم حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کل ساڑھے چھ بجے سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت “وندے ماترم” کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی ازخود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکم نامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔حکم نامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز کو...
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین آج فیصلہ کن تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے، جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی بالرز کی تباہ کن باولنگ کے آگے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر 143 رنز پر آوٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نےپاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی اسپینر ابرار احمد نے اپنے کیرئیر کی بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 شکار کیے ،محمد نواز اور سلمان علی آغا کی دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے بھی دو شکار کیے۔ واضح رہے کہ تین...
(فائل فوٹو) اسلام آباد:۔ بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے۔ مشعال حسین ملک نے خط وائٹ ہاﺅس پورٹل کے ذریعے بھےجا ہے۔ خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں۔ یاسین ملک نے...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے بالترتیب 16، 16 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار...
امریکا میں وفاقی حکومت کے 38 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ایک دوسرے کی تجاویز پر متفق نہ ہو سکے۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے پیش کردہ منصوبے مسترد کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سیاسی کشمکش جاری جمعے کے روز سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت حکومت کو دوبارہ کھولنے کی حمایت اس صورت میں کرے گی اگر ریپبلکنز ’افورڈایبل کیئر ایکٹ‘ (اوباماکیئر) کے ٹیکس کریڈٹس میں ایک سال کی توسیع اور 3 سالہ فنڈنگ بلز منظور کرنے پر رضامند ہوں۔ چک شومر نے کہا کہ ڈیموکریٹس ایک سادہ سمجھوتا...
پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہےکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستانہ ماحول میں رہتی ہیں لیکن جب سختی کی ضرورت ہو، تب سختی سے بھی پیش آتی ہوں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے تینوں بیٹوں کی پرورش اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔میزبان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو دل ٹوٹنے جیسے مشکل مراحل کے لیے بھی تیار کرنا چاہیے، ہر وقت ان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے کبھی ان پر بھی چھوڑنا چاہیے کیونکہ اگر ہم ان کے ساتھ نہ ہوں تو وہ اکیلے کیسے رہیں گے، اس کے لیے انہیں تیار رکھنا چاہیے۔اس پر اداکارہ نے ایک قصہ سنایا کہ ’جب...
سٹی 42 : کوئٹہ کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی علاوہ ازیں خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے...
اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء مرتضیٰ کاکڑ نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کو بدلنے اور قومی دولت چند خاندان کی بجائے 25 کروڑ عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر صوبوں کو موٹر وے، یونیورسٹیاں، اسپتال، روزگار، سفر، علاج و تعلیم کی جدید سہولیات اور بلوچستان کو آپریشن، چیک پوسٹیں دینا زیادتی ہے۔ جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نظام...
امریکا میں جمعے کے روز ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائی ٹریفک کنٹرولرز پر دباؤ کم کرنے کے لیے پروازوں میں کمی کا حکم دیا ہے۔ یہ عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ حکومتی اعلان کے مطابق اٹلانٹا، نیوارک، ڈینور، شکاگو، ہیوسٹن اور لاس اینجلس سمیت 40 ایئرپورٹس پر پروازوں میں کمی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث پروازوں میں تاخیر، روزمرہ زندگی بری طرح متاثر امریکا میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان فنڈنگ کے معاملے پر شدید سیاسی کشمکش جاری ہے۔ یکم اکتوبر سے فنڈز کی مدت...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے علیحدہ ہنگامی اجلاس ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے چیمبر میں پہنچے۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر عقیل افضل بھی ان کے ساتھ تھے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے چیمبر میں پہنچے، جہاں چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی جانب سے 27...
تامل فلم ’ادرز‘ (Others) کی تشہیری تقریب اس وقت تنازع کا شکار بن گئی جب ایک صحافی نے اداکارہ گوری کشن سے ان کے جسمانی وزن سے متعلق سوال کر ڈالا۔ یہ سوال اس وقت پوچھا گیا جب صحافی نے فلم کے ایک منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہیرو نے آپ کو اٹھایا، تو آپ کا وزن کتنا ہے؟‘ گوری کشن نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ کس قسم کا سوال ہے؟ میرا وزن جاننا آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟ کیا آپ فلم یا کردار سے متعلق کوئی سوال نہیں کر سکتے؟ یہ سوال غیر ضروری اور بے عزتی کے مترادف ہے۔ براہِ کرم باڈی شیم کو معمول نہ بنائیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
ہانگ کانگ سکسز میں بھارت کو کویت، یو اے ای اور نیپال کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پول سی کے میچ میں کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی 5.4 اوورز میں 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ Kuwait seals a strong win in style! A thrilling Pool C encounter that had everything — pace, power, and pure passion. #HK6s #HongKongSixes #MatchResult #IndiaVsKuwait #CricketCarnival #CricketFever #M品牌 #大型體育活動事務委員會 #政府資助計劃 #MMarkEvents… pic.twitter.com/WnLpQHgs4T — Hong Kong Sixes (@HongKongSixes) November 8, 2025 ???? Big win for Kuwait against...
ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی نریندر مودی حکومت میں بھارت فرقہ واریت اور مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن چکا ہے بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے ہندوتوا نظریے پر کاربند ہونے کے نتیجے میں بھارت فرقہ واریت اور مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن چکا ہے۔ فاشسٹ بھارتی فوج بھی ہندوتوا کے انتہا پسند غنڈوں کے ساتھ مل کر مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے میں مصروف ہے اور ریاستی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو، مسلم مخالف مذہبی فسادات بڑھانے کے لیے نفرت انگیز بیان بازی میں سرگرم ہیں۔ ہندوانتہاپسند رہنما یتی نرسنگھانندگری نے اشتعال انگیز بیان بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دنیا میں اسلام نہیں رہے گا ،...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے 12 نومبر کو ’امن جرگہ‘ کے نام سے ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جرگہ بلانے کا اعلان ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع اللہ جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد صوبے کی تمام سیاسی قیادت سے رابطے کیے اور صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شفیع اللہ جان نے بتایا کہ امن جرگے میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، وکلا برادری،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارت کو باہمی تعاون سے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں ایک وفد سے قونصلیٹ میں ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے( ایف ٹی اے)، کراچی میں چائنا سولو نمائش اور انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین شارق فیروز، کنوینر ڈپلومیٹک افیئرز ناصرالدین فتح ککڈا، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی یحییٰ ارشد، سابق چیئرمین عبدالراشد کھتری، کامران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کتوں کو ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں رکھا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 5 کروڑ 25 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے 8 لاکھ مختلف پناہ گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 لاکھ سے زائد آوارہ کتے پائے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-6 اقوام متحدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ’وسائل پر مبنی دباؤ ڈالنے‘ کی خطرناک مثال قائم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے یہ بات سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سفیر نے مشترکہ قدرتی وسائل کو ہتھیار بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ظاہر کی اور اس کی مثال بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو قرار دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کے ہر رکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ‘ آیندہ برس تیز رفتار ٹرین متعارف کرنے کا اعلان انقرہ : ترکیہ کی جانب سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال ایک تیز رفتار ٹرین لانچ کردے گا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے وہ اگلے سال 2026 ءمیں اپنی پہلی مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی اسپِیڈ ٹرین لانچ کردے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے اپنے صدارتی سالانہ پروگرام میں ہدف شامل کیا ہے کہ اگلے سال مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک ٹرین کے علاوہ ایک ہائی اسپِیڈ ٹرین متعارف کرائی جائے گی۔ مذکورہ ٹرین کی ممکنہ زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ہوگی۔ اعلیٰ حکام کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرو اور میکسیکو کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب پیرو کی پارلیمنٹ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، یہ اقدام صدر شین باؤم کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پیرو کی سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔پیرو کے وزیر خارجہ ہیگو دے زیلا نے اعلان کیا کہ ان کا ملک میکسیکو سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے، میکسیکو نے پیرو کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا، جب میکسیکو نے سابق پیرو...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی شعبے میں اصلاحات اور بقایاجات کے تصفیے کا فریم ورک منظور کیا گیا۔ای سی سی اجلاس میں پاور پلانٹس، بجلی گھروں، او جی ڈی سی ایل اور سوئی ناردرن کے واجبات کے تصفیے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں توانائی شعبے کی مالی پائیداری اور لاگت میں کمی کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی۔ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور...
تصویر: سوشل میڈیا۔پی پی پی کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں حکومتی تجویز کردہ ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات کے آرٹیکل پر غور کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات کے لیے آرٹیکل 175 اور شق 3 میں تبدیلی کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹس کے اختیارات پر پیپلز پارٹی میں اتفاقِ رائے نہیں ہے، بیشتر اراکین کی رائے ہے کہ اختیارات میں تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پیپلز پارٹی کل کے اجلاس میں مسلح افواج میں تعیناتیوں کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا مجوزہ 27ویں ترمیم کے تمام نکات مسترد کرچکی ہے۔ حکومت نے پیپلز...
کراچی:(نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔ ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پلائی جانے والی...
4 لاکھ روپے ماہانہ ناکافی، سابقہ اہلیہ بھارتی کھلاڑی محمد شامی سے مزید نان نفقہ لینے عدالت پہنچ گئیں
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ نوٹس شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی درخواست پر جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ماہانہ نان نفقے میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ نے حسین جہاں کے لیے ماہانہ 1.5 لاکھ روپے اور ان کی بیٹی کے لیے 2.5 لاکھ روپے بطور خرچ مقرر کیے تھے۔ تاہم، حسین جہاں کا مؤقف ہے کہ موجودہ رقم ان کے...
مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی۔ ڈی ایس پی چوہدری جاوید کے مطابق حملے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔ افسران کے مطابق مشکوک شخص کو لڑکیوں کے ساتھ جنگل کی طرف جاتا دیکھ کر مقامی شہریوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر مقام کی نشاندہی کی اور ملزم تک رسائی حاصل کی۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے کے وار سے دونوں لڑکیاں شدید زخمی ہوئیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ حراست اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس...
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں رونتی کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ رات ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت شاہو کوش ولد منڈا کوش کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ مزید پڑھیں: سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے پائیدار امن قائم ہو پائے گا؟ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شاہو کوش ضلع رحیم یار خان میں 12 پولیس جوانوں کی شہادت کے واقعے میں مرکزی ملزم تھا۔ وہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ...
ویب ڈیسک:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ترقی کے منتظر نوجوان ڈاکٹرز کی ترقی اور مواقع متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت پلاسٹک سرجری اور ریڈیالوجی کے شعبوں کے پروفیسرز، کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کی پروفیسر سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ پلاسٹک سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے بھی ریٹائرڈ ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی بھرتی کی شرط 65 سال تک کی عمر تک محدود ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پہلے ہی 12 اسپیشلٹیز میں ایسوسی ایٹ...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی منظوری دینے والی ہے۔ اس ضمن میں نیپرا 11 نومبر 2025 کو عوامی سماعت کرے گی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔ یہ پیکیج بجلی کی طلب میں اضافے، نظام کے بہتر استعمال اور غیر فعال پیداواری صلاحیت سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ NEPRA will conduct a public hearing on November 11 to consider the federal government’s proposed incremental consumption package for industrial and agricultural electricity consumers. The plan introduces a flat rate of Rs22.98 per unit for incremental usage to help revive...
تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم...
27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مشن جاری ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے، 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب ایوان میں اراکین کی تعداد 326 ہے، آئینی ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، حکومتی اتحاد کو پیپلزپارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ن لیگ 125 اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے 74 اراکین ہیں،ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں،مسلم لیگ ضیا،بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کے علاوہ 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے،...
27ویں ترمیم، حکومتی رابطے تیز: آرٹیکل 243 میں تبدیلی منظور، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی خودمختاری سے متعلق شقیں اور دیگر نکات مسترد، آئینی عدالت پر حتمی فیصلہ آج، بلاول
اسلام آباد؍ کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار) حکومت نے 27 ویں ترمیم پر اتفاق رائے کے لئے اتحادیوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی...
سیاسی جماعتیں اور ان کی قیادت اگر سیاسی، جمہوری ،آئینی اور قانونی اصولوں کو نظرانداز کریں یا عدالتی فیصلوں کو ہی اپنی ترجیحات بنانے سے انکار کر دیں تو پھر اس ملک میں جمہوری نظام کی بالادستی محض ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے۔کچھ اسی طرز کی کہانی پاکستان کے سیاسی اور جمہوری نظام بالخصوص نچلی سطح پر موجود مقامی حکومتوں کے نظام سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ اس کہانی میں سیاسی جماعتیں مقامی حکومتوں کے نظام کو نہ تو اپنی ترجیحات کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہیں اور نہ ہی وہ جمہوری یا آئینی خطوط پر اس نظام کی تشکیل کے لیے سنجیدہ ہیں۔پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 07بھی تین طرز کی سیاسی حکومتوں کی بات کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے اپنی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کی مشرقی اور مغربی دو سرحدوں پر منڈلاتے خطرات اور داخلی صورت حال کے پیش نظر مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کے لیے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، ہمیں آمدنی اور اخراجات کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کر کے 39 وزارتوں کو باہم صنم کیا جا رہا ہے جب کہ 24 سرکاری اداروں کو بیچنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل رواں سال کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔ ریکوڈک کا منصوبہ 2028ء میں باقاعدہ فعال ہو گا اور اس منصوبے سے ملک کی پہلی برآمد...
علامتی تصویر۔ راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کے قتل کا واقعہ سٹی پیلس محلہ بابا رحیم شاہ میں پیش آیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقامی جیولرز اور نجی بینک ملازم نے خاتون سے کروڑوں روپے کے زیورات ہتھیا کر بلیک میل کیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شوہر نے بتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ کو زیادتی کے بعد زہریلی گولیاں کھلائی تھیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش...
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان پر ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، جنہیں مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ الزامات حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور ایک معمول کے انتظامی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہیں۔ مزید پڑھیں: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ترجمان نے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بابا گورو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات (4 تا 13 نومبر 2025) میں شرکت کے لیے 2400 سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔ ????PR No.3️⃣2️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Statement...
اسلام آباد:۔ نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی سماعت کرتی ہے۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں ۔ وزیراعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی۔ ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے، جلد سیاسی مفاہمت اور مذاکرات سے متعلق مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے لاہور میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی، اور مذاکرات کے ذریعے استحکام کی راہیں تلاش کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات...
پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔ ترجمان کے مطابق داخلے سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔ ترجمان کے مطابق داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کو ا سموگ فری بنانے کےلیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، ڈائریکٹر انوائرمنٹ...
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹر سلمان آغا اور آل راؤنڈر محمد نواز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا نے 82 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی، جبکہ محمد نواز نے 56 گیندوں پر تین چوکے، اور تین چھکے لگائے۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن نواز اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ فہیم اشرف اور...
امریکا میں جاری تاریخی شٹ ڈاؤن نے فضائی نظام سمیت کئی شعبوں کو مفلوج کر دیا ہے۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شٹ ڈاؤن نیویارک میئر کے انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightAware کے مطابق ہر روز ہزاروں پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی بندش کے باعث ایوی ایشن سیفٹی، خوراک کی امدادی اسکیمیں اور دیگر عوامی سہولیات شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ واشنگٹن میں دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ نے تعطل کو مزید طویل کر دیا ہے۔ This is going to be a shitshow, so we...
حکومت نے 27 ویں ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیوایم پاکستان، (ق) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس دوران 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے ایم کیوایم ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےایم کیوایم پاکستان کےوفد کو27 ویں آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا اور ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنےکی یقین دہائی کرائی۔ترجمان کے مطابق27 ویں ترمیم میں ایم کیوایم کےبلدیاتی آئینی ترمیمی مسودے کومسلم لیگ ن سپورٹ کرے گی۔دوسری جانب علیم خان کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی کے وفد کو بھی وزیراعظم نے 27 ویں ترمیم پر اعتماد میں...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ چڑیا گھر میں ویٹنری ڈاکٹر کا کمرہ اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، ایکسرے مشین خراب ہے، آپریشن تھیٹر ناقابلِ استعمال ہے، جبکہ جانوروں کو بے ہوش کرنے یا خون کے نمونے لینے کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی صحت اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بتدریج چڑیا گھر ختم کر کے قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں۔ اس طرح کا چڑیا گھر نہیں چل سکتا،...
لاہور: صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، جبکہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ای پی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل...
—فائل فوٹو ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سی ای سی اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد سے 11 بجے کراچی جانے والی پرواز میں نہیں گئے۔ وزیراعظم ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان کو اپنےخصوصی طیارے میں کراچی بھجوائیں گے۔ وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقعوزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان آج شام کراچی میں ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہیلتھ کیئر پر کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ لیب اور صحت کے اداروں کی خدمات کی قیمت طے کرنے کا اختیار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہے۔ پنجاب میں تشخیصی لیبارٹریاں اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے خرچ کا صرف 20 فیصد منافع ہی لے سکتے ہیں۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ صحت کی خدمات کو کمرشل اشیاء کی طرح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صحت کی خدمات کا براہ راست تعلق انسان کی زندگی کے حق سے ہے جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔ معیاری طبی مدد سے انکار سے ایک مہذب معاشرے کی بنیادی خصوصیت کی نفی ہوتی ہے۔ ریاست صحت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-4 اسلام آباد (اے پی پی) اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اور اہم مقدمہ 2023 /222میں فیصلہ سنایا گیا۔ فاضل جج نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14,14لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 20سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 20 سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٰآئین کی بالادستی قائم اور تحفظ کرنا حکمرانوں،سیاسی ومذہبی اکائیوں کی ذمہ داری ہے،آئین کے تحت عوام کو ایجوکیشن اور ہیلتھ کی سہولیات نہ ملنا افسوسناک ہے،ملک کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے 27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے فنڈز کم اور حکومتی اجارہ داری ہے،عوام کو اس ترمیم سے ایجوکیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر سہولیات سے دور کرنے کے مترادف عمل ہے،جمہویت میں تو ہر کا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جاتا ہے،حکمرانوں کے سیاسی رویے انتقام،اقرباپروری اور مفاد پرستی پر مبنی ہیں جو جمہوریت کے بنیادی اْصولوں کی نفی کرتے ہیں،پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اور اہم مقدمہ 222/2023 میں فیصلہ سنایا گیا۔فاضل جج نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو مزید 20، 20سال قید بامشقت اور 14, 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 20 سال قید بامشقت اور 8لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 20 سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔مجرموں نے اللہ دتہ نامی شہری کو 25لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔ سال 2023ءمیں ہونے والے کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔مقدمہ میں شریک...
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا محمد شمیم خان کو تین سال کیلئے نومبر 2022ء میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا چیف جج تعینات کیا گیا تھا۔ آج کی تاریخ کو یعنی 5 نومبر کو ان کی مدت ملازمت پوری ہونی تھی تاہم انہیں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس توسیع کے بعد وہ اپنے عہدے پر 70 سال کی عمر تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان جو کہ چیئرمین گلگت بلتستان...
پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی اپنی حالیہ ٹی وی پرفارمنس اور اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اپنے حالیہ ڈرامے ’سنول یار پیا‘ میں وہ سسی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو سنول کی ماضی کی محبت ہے۔ ایک مخصوص سین میں ان کے سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور خصوصاً ان کے چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ملانا شروع کر دیا ہے۔ بعض صارفین نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ شکل و صورت میں بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور یامی گوتم سے بھی...
مقبوضہ جموں و کشمیر کی مذہبی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس علما (ایم ایم یو) نے حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے اسکولوں میں وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کے حکم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس ایم ایم یو نے اسے ثقافتی تقاریب کے نام پر مسلمانوں پر آر ایس ایس نظریہ مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تنظیموں کے اس اتحاد کی قیادت میرواعظ عمر فاروق کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ہدایت نامہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہا ہے اور حکومت پر زور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومتی دعووں اور حقائق میں کھلا تضاد ہے، حکومت معیشت سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کر رہی ہے۔ ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسوں کا بھاری بوجھ معاشی تباہی کا راستہ ہے، حکومت 2028ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18 فیصد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالنا چاہتی ہے، کمزور معیشت پر بھاری ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ گوہر اعجاز نے اقتصادی استحکام کا روڈ میپ دے دیا سابق وزیر نے مزید کہا کہ بزنسز سے ٹیکس وصولیاں 2 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 3...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم حکومت کا اقدام ہے، وہ ہی سب سے رابطے کرے گی، 27ویں ترمیم کے لیے بے تاب نہ ہوں، میں تو 28ویں کی تیاری پر کھڑا ہوں۔ سینیٹر فیصل واڈا نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن بڑے مضبوط سیاستدان ہیں،27ویں ترمیم کے معاملات کو دیکھیں اور سمجھیں گے۔ ہماری تجاویز پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے وہ اِن تجاویز کا جائزہ لیں گے، سربراہ جے یو آئی (ف) نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ملکی سیاست میں اُن کا اہم...
فائل فوٹو سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومتی دعووں اور حقائق میں کھلا تضاد ہے، حکومت معیشت سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کر رہی ہے۔ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسوں کا بھاری بوجھ معاشی تباہی کا راستہ ہے، حکومت 2028ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18 فیصد کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالنا چاہتی ہے، کمزور معیشت پر بھاری ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ گوہر اعجاز نے اقتصادی استحکام کا روڈ میپ دے دیاسابق نگراں وزیر خزانہ گوہر اعجاز نے ملک میں اقتصادی استحکا اور برآمدات کی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ بزنسز...
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت عالیہ پشاور میں اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی بحالی کےلیے درخواست پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ 27ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے، اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے۔ پشاورہائیکورٹ کے بینچ کے روبرو اسد قیصر کے وکیل محمد آصف بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست بحال کی اور انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت...
پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے راؤنڈ 16 میں بھارتی حریف پارس گپتا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ان کی جیت کا فریم اسکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔ دوسری جانب براہ راست راؤنڈ 32 میں رسائی پانے والے سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد ہانگ کانگ کے فونگ کووک وائی سے ہار گئے، تاہم ناکامی کے باوجود وہ اگلے مرحلے...
بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو بھارت کے معروف تحقیقی ادارے بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز (BARC) کا سائنس دان ظاہر کر رہا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ شخص ایران کی کمپنیوں کو مبینہ ایٹمی ڈیزائن فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: جعلی سائنسدان گرفتار، حساس ایٹمی معلومات اور 14 نقشے برآمد بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ اختر حسینی قطب الدین احمد اور اس کے بھائی عدیل حسینی (59) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں نے ’سائنسی تعاون‘ اور ’تحقیقی شراکت‘ کے نام پر ایک مبینہ لیتھیئم-6 ری ایکٹر کا ڈیزائن بیرونِ ملک بھیجنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے وہ وی...
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آرہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، لیکن ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک...
ہاکی انڈیا نے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ انٹرنیشنل یا کثیرالملکی مقابلوں میں اپنی سینئر یا جونیئر مرد و خواتین ٹیموں کو پاکستان کے کھلاڑیوں سے مصافحہ یا ہائی فائیو کرنے سے نہیں روکے گا۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والے سلطان جوہر کپ کے دوران بھارتی جونیئر کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ ہائی فائیو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد بھارت میں مختلف حلقوں نے اس عمل پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا معاملہ اس لیے بھی زیر بحث آیا کہ حال ہی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستانی کھلاڑیوں...
راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل شہری کو قتل کرکے اس کی لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والے مرکزی اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے مقتول کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔ ریس کورس پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، مقتول کی اہلیہ سمیت تین افراد کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاریخ کا سب سے طویل شٹ ڈاؤن بن گیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت کے 35 روزہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔ موجودہ بحران کے دوران انتظامیہ نے چھٹیوں کے موسم میں ہوائی سفر میں شدید افراتفری اور عوامی فلاحی پروگراموں کی معطلی کے خدشات سے خبردار کیا ہے تاکہ کانگریس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی ایئرپورٹ پر افرادی قوت غائب، فلائٹس کا نظام درہم برہم وفاقی ایجنسیاں 30 ستمبر کے بعد سے فنڈنگ کی منظوری نہ ملنے کے باعث معطل ہیں، اور لاکھوں امریکیوں کے لیے خوراک کے اخراجات میں مدد دینے والے فلاحی پروگرام بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات...
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر غلام قادر وانی صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ ایک فکری، نظریاتی اور تنظیمی شخصیت تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور شہید قائد ڈاکٹر غلام قادر وانی کی برسی کے موقع پر ایک پروقار دعائیہ مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر غلام قادر وانی کو تحریک آزادی کو فکری معمار، نظریاتی ستون اور استقامت کی علامت قرار دیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ غلام محمد صفی نے اپنے خطاب...