پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں کے قائدین کی  ملاقات طے پا گئی ہے۔

رپورٹ کے مطاابق پاکستان تحریک انصاف  نے جے یو آئی سے رابطہ کیا اور قائدین کی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی۔ 

زرائع  نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے پا گئی، جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات رات 10 بجے ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس،تحریک انصاف کے 18 رہنمائوں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں سابق سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں
ملزمان نے عدالت میں سرینڈر نہیں کیا ان کی پراپرٹی ضبط کرنے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوپن نیلام کردے، عدالت

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ پندرہ ملزمان اشتہاری ہیں جنہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔اشتہاری ملزمان میں، سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، حسن نواز، شکیل نیازی اور دیگر موجود ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو سزا سنائی جاچکی ہے، ملزمان عدالت میں سرنڈر کریں ورنہ ان کی تمام منقولہ و غیرمنقولہ پراپرٹی ضبط کرلی جائے اور پراپرٹی ضبط کرنے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوپن نیلام کرے۔واضح رہے کہ ان تمام ملزمان کو فیصل آباد سے اے ٹی سی نے چالیس چالیس سال قید کی سزا سنائی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی
  • کے پی میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجہ
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت
  • تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کا خصوصی انٹرویو
  • جی ایچ کیو حملہ کیس،تحریک انصاف کے 18 رہنمائوں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
  • عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے
  • پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری
  • ووٹ کی طاقت سے واپسی اور ترامیم کا خاتمہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی اختلافات کی نذر