دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وی لاگر جنید خان موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہارگیا۔ اپنی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس ویڈیوزکیلئے مشہور وی لاگر 32 سالہ جنید خا ن کیرالہ کے ملاپور میں حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی وی لاگر کی موٹر سائیکل ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیجس میں انہیں سر پر چوٹیں آئیں ۔حادثے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

وی لاگر کی موت پر فلم ساز کمار سیدھرن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یہ موت انتہائی مشکوک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنید خان کو کچھ عرصہ قبل جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیاتھاجس کے خلاف نفرت انگیز مہم بھی چلی تاکہ اسے برا دکھایا جاسکے،

یہ موت مجھے فطری ردعمل سے زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ فلم ساز نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے وقت جنید خان جنسی زیادتی الزامات پر ضمانت پر رہا تھے ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ وی لاگر نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا اور متعدد مقامات پر مجھ سے تعلق قائم کیا۔ کیرالہ پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر 2 ہفتے قبل بنگلورو سے جنید خان کو گرفتار کیاتھا ۔
وائس آف امریکہ اردو سمیت6 وفاقی ایجنسیاں معطل، صدر نے دستخط کردیئے،ہزاروں ملازمین فارغ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا، اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاون کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا،شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی