اسلام ٹائمز: کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار و ایفائے عہد کانفرنس کا انعقاد 12 رمضان المبارک کو آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ شرکائے کانفرنس نے مولانا سفیر علی نقوی کے زیرِ اقتداء نمازِ مغربین ادا کی۔ کانفرنس میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، آصف علی، حیدر علی، ساجن علی بروہی، شجاعت حسین نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ کانفرنس کا اختتام ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع وسطی کے صدر مولانا ملک غلام عباس نے تلاوتِ دعائے سلامتی امامِ زمانہ (عج) سے کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں، نامور علمائے کرام، ملی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ٹاؤنز ذمہ داران، ممبران و تنظیمی سابقین نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کراچی صدر ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ

پڑھیں:

خانہ کعبہ کا سالانہ غسل: خوشبو، تقدس اور روحانیت سے بھر پور مراحل

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی سالانہ تطہیر کے روح پرور اور تقدس سے لبریز عمل کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جو خوشبو، روحانیت اور شوقِ عبادت سے معمور 3 مراحل پر مشتمل ہے۔

اس مبارک عمل کا پہلا مرحلہ تیاری پر مشتمل ہوتا ہے جس میں 20 لیٹر آب زمزم کو 80 ملی لیٹر خالص عود کے تیل کے ساتھ آمیزش دے کر ایک خوشبودار محلول تیار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟

دوسرا مرحلہ غسل کہلاتا ہے جس میں خانہ کعبہ کو 540 ملی لیٹر طائف شہر کے گلاب کے پانی، 11 لیٹر مخصوص خوشبو اور 3 ملی لیٹر خالص مشک سے دھویا جاتا ہے تاکہ اس مقدس مقام کی فضاؤں میں پاکیزگی اور روحانی تازگی بھر دی جائے۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں 500 ملی لیٹر گلاب کا تیل خانہ کعبہ پر لگایا جاتا ہے جبکہ 500 گرام اعلی درجے کا عود جلایا جاتا ہے جس سے پورا حرم معطر اور نورانی ماحول میں ڈھل جاتا ہے۔

ادھر خانہ کعبہ سے متعلق 2 اہم رسومات ہر سال مقررہ تواریخ پر انجام دی جاتی ہیں۔ پہلی رسم غلاف کعبہ کی تبدیلی ہے جو ہر سال 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم یعنی یوم عرفہ کے موقعے پر فجر کی نماز کے بعد انجام دی جاتی ہے۔ اور یہ اس وقت کیا جاتا ہے جب حجاج میدان عرفات کی طرف روانہ ہو چکے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تپتی دوپہر میں بھی خانہ کعبہ کا فرش ٹھنڈا کیوں رہتا ہے؟

دوسری رسم خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل ہے جو سال میں 2 بار یعنی 15 محرم الحرام اور 15 شعبان المعظم کو ادا کیا جاتا ہے

اس موقعے پر خانہ کعبہ کی دیواروں کو عطر، عود اور گلاب کے پانی سے دھویا جاتا ہے اور اس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور حرمین شریفین کی انتظامیہ کے اراکین شریک ہوتے ہیں جو اس فریضے کو نہایت محبت سے انجام دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خانہ کعبہ خانہ کعبہ کو غسل عطر عود گلاب معطر خانہ کعبہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی
  • ریاض میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیرِ اہتمام چھٹی سالانہ بزنس میٹ اپ کا شاندار انعقاد
  • سندھ حکومت اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا منچھر جھیل کی بحالی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • مولانا خانزیب کا قتل پورے ملک کے لیے ناقابلِ تلافی سانحہ ہے، علامہ جہانزیب جعفری
  • ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
  • ’سالانہ 61 لاکھ بچے پیدا، ہم ہر سال ایک نیوزی لینڈ جتنی آبادی پاکستان میں شامل کر رہے ہیں‘
  • خانہ کعبہ کا سالانہ غسل: خوشبو، تقدس اور روحانیت سے بھر پور مراحل
  • وزیراعظم کی ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت، ترک وزرا سے ملاقات فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ و وزیردفاع کی ملاقات، ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
  • جیکب آباد، شہدائے کربلاء کی یاد میں مجلس، شیعہ سنی وحدت کا مظاہرہ