امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے ایک ایک حملے کا ذمہ دار ہے اور اُسے ہی جوابدہ ہونا پڑے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ یمن کے حوثیوں کی چلائی جانے والی ہر ایک گولی کا ذمہ دار ایران ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، حوثی ایران کی پیداوار ہیں اور اب انھیں ہم ختم کردیں گے۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران ہی حوثیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور تمام عسکری کارروائیوں میں معاونت کرتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کو بڑھاوا دے رہا ہے اور متاثرین کو ڈھال بناکر مظلومیت کا رونا بھی روتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی نے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کیے جس میں 50 سے افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جس کے جواب میں حوثیوں نے امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر ڈونلڈ

پڑھیں:

پاک بھارت تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے، دونوں مسئلہ خود حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے راہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے راہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی 2 دہائیوں میں بدترین ہے، صدرٹرمپ نے پاک بھارت راہنماؤں سے رابطہ کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے، دونوں مسئلہ خود حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکہ نئے دلدل میں
  • جنگ یوکرین کے 1 ہی دن میں خاتمے پر مبنی وہم کا ٹرمپ کیجانب سے اعتراف
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے؟ چین پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
  • دھمکی نہیں دلیل
  • ٹیرف میں کمی کا امکان، فی الحال ہم چین کے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ