وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری و ٹاسک فورس کے سربراہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری عزت ماب خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ جناب محمد التویجری نے ملاقات کی۔
شہباز شریف کے سعودی عرب کے سرکاری دورے میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سعودی کاروباری ادارو ںکو زراعت، ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے منظم مصروفیات اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعظم کی معاونت کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نوا، وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
سعودی وفد میں سعودی وزارت سرمایہ کاری اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعلقات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے نمائندے شامل تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ٹاسک فورس کے لیے
پڑھیں:
لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو، سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی دعوت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کے لیے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کو اجاگر کرنا تھا۔
ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی شریک ہوئے۔
پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول ہے اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ میں شامل ہے، جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔