وزیراعلیٰ بلوچستان اور قائمقام گورنر کی آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اپنے بیانات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار کا تعزیت کیا ہے۔ اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ والدہ جیسی عزیز ہستی کی وفات کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں ہے۔ سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ ملے۔ علاوہ ازیں قائمقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے ایک بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے اس مشکل وقت میں صبر، ہمت اور حوصلہ کیلئے دعا کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قائمقام گورنر سرفراز بگٹی آرمی چیف کی والدہ کی وفات
پڑھیں:
برطانیہ: پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت
—جنگ فوٹوبرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں واقع بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ڈھاکا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 31 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے اس افسوس ناک سانحے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس المناک سانحے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بھائی چارے اور خیرسگالی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور بنگلا دیشی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔