بینک فراڈ : نادیہ خان کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی:
نجی بینک کے سابق سی ای او عاطف خان کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، ملزم نے اہلیہ کے علاوہ پانچ دیگر افراد کو بھی رقومات منتقل کیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی فراڈ اورمالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ایف آئی اے کے عبوری چالان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف خان نے اپنی اہلیہ نادیہ خان کے علاوہ دیگر پانچ افراد کے اکاؤنٹس میں بھی 3 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کی۔
عاطف خان نے قوانین کے خلاف کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شئیرز کی مد میں 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا۔ عاطف خان نے اپنی مدت ملازمت میں کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی۔
مذکورہ رقم کی مد میں عاطف خان نے 539 ملین روپے تاحال کمپنی کو ادا نہیں کیے۔ کمپنی کے سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز چنہ نے عاطف خان کے مبینہ فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے میں مدد کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان کے
پڑھیں:
آئی فون کی فولڈ ایبل ڈیوائس سے متعلق اہم معلومات لیک!
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ برس فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی کیٹگری میں قدم رکھنے کی افواہوں میں تیزی آرہی ہے۔
چینی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم وائیبو پر موجود ایک لِیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن (ڈی سی ایس) نے آئی فون فولڈ (کمپنی کی جانب سے فون کا حتمی نام نہیں طے کیا گیا) کی اسکرین کے سائز سے متعلق تفصیلات لیک کر دیں۔
لیکس کے مطابق فولڈنگ ڈسپلے کا اندرونی حصہ مبینہ طور پر 7.7 انچز کا ہوگا جبکہ کوور اسکرین 5.5 انچز کی ہوگی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تناسب اینڈرائیڈ فونز سے مختلف ہوگا۔
ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کی جانب سے اس لیک کے ساتھ ایک بار اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ڈیوائس 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے ماضی میں دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ ڈیوائس پروٹو ٹائپ ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے۔