حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کا نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کے سفر کے لیے کارآمد نہیں، لہذا، موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے کوئی موقف تبدیل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے پاکستانی صحافیوں کے کا نوٹس

پڑھیں:

اسرائیل سچ کاسب سے بڑا دشمن اور میڈیاپرسن کا قاتل ہے،صحافی رہنما

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کے ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری علاوالدین خانزادہ نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کی تاریخ انتہائی طویل ہے ، اسرائیل نے نہ صرف غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا بلکہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی،انہوں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔سینئر صحافی مقصود یوسفی نے کہا کہ اسرائیل کی کھلی دہشتگردی ناقابل برداشت ہے ، عالمی برادری اس صورتحال کا نوٹس لیکر اسرائیل کو اسکے جارحانہ عزائم سے روکے، سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور ادارے اسرائیل کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بند باندھنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، سیکرٹری محمد ریحان چشتی، نائب صدر فاروق سمیع ، پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، سابق صدر امتیاز خان فاران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صحافی رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کا عمل بند کرے۔اسرائیل میڈیا کے خلاف اپنی جاری جنگ کو روکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سابق رکن اسمبلی مولوی صلاح الدین کی شہریت پر اعتراض، نوٹس جاری
  • اسرائیل سچ کاسب سے بڑا دشمن اور میڈیاپرسن کا قاتل ہے،صحافی رہنما
  • آرمی چیف کا دورہ امریکا اور اوور سیز پاکستانیوں سے ملاقات
  • پاکستانی صحافی برادری ایرانی سرکاری ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کیخلاف سراپا احتجاج
  • کراچی یونین آف جرنلسٹس کا غزہ و ایران میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج
  • نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس آئیں گے
  • ایران اسرائیل جنگ اور فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ،اوورسیز پاکستانیوں کاپرتپاک استقبال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات
  • پاکستانی وفد کا کامیاب دورہ برسلز مکمل، شیری رحمان کا بلاول بھٹو کو خراج تحسین