WE News:
2025-11-14@15:57:24 GMT

وفاقی حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے خودمختار کمیشن قائم

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

وفاقی حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے خودمختار کمیشن قائم

وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ 2021ء کی شق 11 کے تحت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمیشن قانون کے تحت مقرر کردہ اختیارات استعمال کرے گا اور تفویض کردہ فرائض انجام دے گا۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

کمیشن میں وزارت اطلاعات کے پی آئی او/ای ڈی جی (ایکس آفیشیو) اور وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر (ایکس آفیشیو) بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے دیگر اراکین میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ سے غلام نبی یوسفزئی، نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نیئر علی، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے نوید اکبر چوہدری، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (برنا) سے افضل بٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (برنا عظیم گروپ) سے حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) سے محمد نواز رضا، کراچی یونین آف جرنلسٹس سے طاہر حسن خان، پنجاب یونین آف جرنلسٹس سے تمثیلہ چشتی، خیبر یونین آف جرنلسٹس سے نادیہ صبوحی اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس سے خلیل احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:4 سال، پاکستان میں 42 صحافی قتل

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق اس کمیشن کا قیام صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور میڈیا پروفیشنلز کے حقوق کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صحافی تحفظ ایکٹ عطا تارڑ میڈیا پروفیشنلز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صحافی تحفظ ایکٹ عطا تارڑ میڈیا پروفیشنلز یونین آف جرنلسٹس سے میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے

پڑھیں:

امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت

ویب ڈیسک : مریکا، چین، ترکیے، برطانیہ،  یورپی یونین، فرانس، آسٹریلیا  اور قطر  نے اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت  کی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ  اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  اسلام آباد میں خودکش حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے آگاہ ہیں ، ہماری ہمدردیاں حملے میں مارے گئے لوگوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

یورپی یونین نے بیان میں کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ فرانسیسی سفارت خانے نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

آسٹریلین ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد خود کش حملےکے بعد پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار  یکجہتی کرتے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر اسلام آباد اور وانا میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • ’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
  • صحافیوں کامتحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، راؤ حامد گوہر
  • امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت