ذرائع کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا نے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ قانون منظور کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے علمائے کرام لوک سبھا سے منظور ہونے والے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف مزاحمت کیلئے مسلم پرسنل بورڈز کی مکمل حمایت اور اس متنازعہ قانون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا نے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ قانون منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مسلم پرسنل بورڈز کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام علمائے کرام کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ میر واعظ کشمیر کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا میں 232 ارکان نے بل کے خلاف ووٹ دیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 45 فیصد ارکان وقف ترمیمی بل کے خلاف ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بل کے خلاف لوک سبھا کشمیر کے کہا کہ

پڑھیں:

میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش

سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔

میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا

منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش  ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

مری میں  کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔

 گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔

 کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش سے گرمی کی  شدت کم ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے