WE News:
2025-11-19@08:36:37 GMT

سمندری راستے لوگوں کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

سمندری راستے لوگوں کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹ گرفتار کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا جس میں سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی ہے۔ ان ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے تھے۔

ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا تھا اور واپس پاکستان آگئے جبکہ گرفتار ملزم محمد تنویر سال 2019 سے اشتہاری ہے۔

مزید پڑھیے: سمندر کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

محمد تنویر کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل ہے۔ ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزم نے شہریوں کو ترکی کے راستے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

ملزم غلام غوث نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کی غرض سے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے۔

ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 436 ملزمان گرفتار کیے جا چکے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

عبدالقادر قمر نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی حادثات کے ذمہ دار انسانی اسمگلروں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ اسلام آباد سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم زیارات کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے جس نے شہریوں سے زیارات پر بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

ملزم نے شہریوں کو زیارات کے لیے عراق پر بھجوانے کا جھانسا دے کر ان سے 45 لاکھ روپے بٹورے۔

یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: ایف آئی اے کے 13 اہلکار برطرف، اہم گرفتاریاں

گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا۔

ملزم کو ایران سے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد انسانی اسمگلرز گرفتار انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے بذریعہ سمندر انسانی اسمگلنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد انسانی اسمگلرز گرفتار انسانی اسمگلنگ ایف ا ئی اے بذریعہ سمندر انسانی اسمگلنگ انسانی اسمگلنگ سمندر کے راستے یورپ بھجوانے گرفتار ملزم بھجوانے میں ایف ا ئی اے گرفتار کر شہریوں کو نے شہریوں میں ملوث کے خلاف کے نام کے لیے

پڑھیں:

غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈاکس کالونی کیماڑی سے غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت، منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اسماعیل ولد حضرت گل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے4 عدد 30بور پسٹل جبکہ 2 عدد پسٹل 30 بور اور 9 ایم ایم کھلے ہوئے، 11عدد مختلف اقسام کی میگزین، اسلحہ پارٹس، 160 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 760گرام حشیش، 398گرام آئیس، 82گرام ہیروئن، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • محرابپور، پی پی رہنما کے گھر ڈکیتی کا ملزم پنجاب سے گرفتار
  • غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی  کارروائی، مختلف شہروں سے ملزمان گرفتار 
  • ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار
  • کرپشن کیس میں گرفتار ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث
  • کراچی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، حوالہ ہنڈی وغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان گرفتار