روڈن انکلیو میں چینی وفد کا شاندار استقبال، بلائنڈ فیڈریشن سے تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
روڈن انکلیو میں چینی وفد کا شاندار استقبال، بلائنڈ فیڈریشن سے تعاون پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کی پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے صدر وقاص، نائب صدر شہزاد جاویدکے ہمراہ مقامی ہوٹل میں روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اورسوسائٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی سے ملاقات کی جس میں میں دو طرفہ امور زیر بحث آئے،
چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کاہوٹل پہنچنے پرروڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اور برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے شاندار استقبال کیا جس پر پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے شرکاء نے روڈن انکلیو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرکے کے روڈن انکلیو انتظامیہ نے انکا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اس موقع پر ایم راشد کا کہنا تھا کہ ہماری آج کی ملاقات کافی مفید رہی ہے اور روڈن انکلیو پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کیساتھ ملکر کام کرینگے، ہم بلائنڈ فیڈریشن کے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ جہاں پر انہیں ہماری ضرورت پڑے گی روڈن انکلیو ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، روڈن انکلیو کے برینڈایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی کا کہناتھا کہ پاکستان کے اندر اپ بہت بڑا ایونٹ کروانے جا رہے ہیں بلائنڈ فیڈریشن کو جہاں پر روڈن انکلیو کی ضرورت پڑے گی ان کی ہر ممکن مدد کرینگے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلائنڈ فیڈریشن
پڑھیں:
محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈویلپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راو¿نڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کی۔
دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو6 سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا ہے جبکہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔