خانیوال،علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)خانیوال میں کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
(جاری ہے)
ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثہ سے بچایا جس کے نتیجے میں 3 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ریلوے حکام کے مطابق بوگی کے پہیے ٹرین سے الگ ہو گئے ہیں، جن کی مرمت میں 5 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوٹری کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ا?خری بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علامہ اقبال ایکسپریس
پڑھیں:
بھارت : چلتی ٹرین میں آتشزدگی مسافروں نے کود کر بچائی جان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی،جس کے باعث مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین سے اچانک دھواں اور آگ کی چنگاریاں نکلنے کے باعث مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔