پی ٹی آئی میں سب کی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر ایک کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے، اِن سے بنی بنائی جماعت بھی نہیں سنبھل رہی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں سے بانی پی ٹی آئی خود نہیں ملنا چاہتے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی جس سے چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی اس سے ملتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری پی ٹی آئی
پڑھیں:
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا وژن عوامی ترقی اور انہیں قومی وسائل سے مستفید کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستانی سیاست میں شائستگی اور وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین کے جانشین کی حیثیت سے اپنی خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ ہنر مند نوجوانوں کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلوانے اور خودمختار بنانے کے لیے خصوصی کردار کررہے ہیںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔