پی پی پانی پر مصنوعی آنسو بہا رہی ہے، شاہ محمود قریشی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پانی کے مسئلے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔
لاہور میں عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نہروں کی تعمیر کے منصوبے پر چھ اضلاع میں کافی عرصہ سے کام جاری تھا جس کا پیپلز پارٹی کو علم تھا، لیکن اس وقت کوئی کچھ نہ بولا۔
شاہ محمود نے کہا کہ سندھ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں، بلاول بھٹو دبئی میں کیا کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے پانی کے مسئلے پر اپنی پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کر سکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ جیل میں بیٹھ کر 14 اپریل اور 15 اپریل کو عمر کوٹ میں احتجاج کی قیادت کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
کراچی (سٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ کی نئی کینالز کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آج تک واضح نہیں کر سکی کہ کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گے۔ آج پیپلز پارٹی وفاق کے اندر حکومت کا حصہ ہے تو کس طرح اپنے اپ کو اس سے لا تعلق کر سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس پارٹی کا کام ہے کہ وہ سینٹ ‘ قومی اسمبلی میں اس سلسلے کے اندر ایشو پر شفافیت قائم کریں۔ وضاحت ہو کہ یہ ایشو ہے کیا؟ اس کے اثرات ملک کے عوام پر ملک کی کسان پر کیا اثر پڑیں گے۔