عالیہ حمزہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے کیسز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کیخلاف پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں تاہم اینٹی کرپشن کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں 3، قصور میں 7، گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔عالیہ حمزہ کیخلاف رپورٹ کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ میں مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالیہ حمزہ کیخلاف
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔
مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔