تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، جسٹن بیبر پاپرازی پر بھڑک اُٹھے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
جسٹن بیبر کافی شاپ کے باہر ان کی تصاویر کیلئے انتظار کرنے والے پاپرازی پر برہم ہوگئے جس کی وجہ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچیلا فیسٹیول سے چند روز قبل معروف گلوکار جسٹن بیبر پاپرازی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 31 سالہ بیبر ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر برہم ہو گئے۔ ایک فوٹوگرافر نے انہیں ’گڈ مارننگ‘ کہا، جس پر بیبر نے برہمی سے جواب دیا، ’نہیں! گڈ مارننگ نہیں! تمہیں پتا ہے تم کیوں آئے ہو‘۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
گلوکار نے بار بار ’پیسہ، پیسہ، پیسہ‘ کہتے ہوئے غصے سے کہا کہ ’تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔‘
بیبر نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لی ہے جہاں ان کے رویے اور حالیہ کیفیت پر مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان دنوں ان کے بارے میں منشیات کے استعمال اور ازدواجی مسائل کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم ان کے نمائندے کی جانب سے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فروری میں بھی جسٹن اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں بے چینی کا شکار دکھائی دیے تھے، جس پر قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ ہیلی ان کے لیے فکرمند ہیں تاہم واضح نہیں ہوسکا کہ جسٹن کیوں عجیب انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
طعنہ نہ دیں، ہمارے ووٹوں سے صدر بنے ہیں، رانا ثناء کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل
سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے
بیان دینے کی حد ہونی چاہیے ، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے ،مشیر وزیراعظم
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حمکران مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بیان سامنے آگیا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ایک حد ہونی چاہیے ، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے ، جنہیں طعنہ دے رہے ہیں، ان ہی کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے جلسہ عام سے جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے ۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے معاملات بہترکرے ، جیل کے عملے سے تعاون کرے ، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہو وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر رہنما اڈیالہ کیوں پہنچ جاتے ہیں؟یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک جلسہ عام سے خطابت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔