پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
راولپنڈی:لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 20ویں پی ایس ایل نصف سنچری مکمل کی۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 20 یا اس سے زائد ففٹیز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فخر زمان نے یہ سنگ میل محمد رضوان کے ہمراہ حاصل کیا ہے جنہوں نے بھی پی ایس ایل میں اب تک 20 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دونوں کھلاڑی اب مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے 33 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ لیگ کی تاریخ میں واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 30 سے زائد ففٹیز بنائی ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والے کھلاڑی:
بابر اعظم (پشاور زلمی) – 33
محمد رضوان (ملتان سلطانز) – 20
فخر زمان (لاہور قلندرز) – 20
شعیب ملک (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) – 15
کولن منرو (کراچی کنگز) – 13
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔