کیا تمنا بھاٹیا ’ No Entry 2‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ’نو انٹری 2‘ میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اعلان کردہ فلم ’نو انٹری 2‘ میں ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے حوالے سے کہا جارہا ہے معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کو اس فلم میں اہم خاتون کردار کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان کا کردار پہلی فلم میں بپاشا باسو کے کردار سے مشابہ ہوگا۔ تمنا کے اس مزاحیہ فلم میں شامل ہونے کی خبروں سے مداح خوش ہیں تاہم ابھی ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں اور ان کا نام بھی اس پروجیکٹ کے لیے زیر غور ہے۔
پروڈیوسر بونی کپور کے مطابق ’نو انٹری 2‘ کی شوٹنگ جون یا جولائی 2025 میں شروع ہوگی اور فلم کو دیوالی کے موقع پر 26 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’رینجر‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیا
پڑھیں:
کسی کو حق نہیں وہ آپکی عمر یا جسامت پر تبصرہ کرے، ثمینہ پیرزادہ
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کسی شخص کی ظاہرہ شکل و صورت یا جسامت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے باڈی شیمنگ کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط ہے کہ کسی کو اس کی بڑھتی عمر یا موٹا، پتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی شعبے میں سینئر ہوگیا ہے تو اسے یہ مشورہ دینا کہ اب آپ کی عمر ہوگئی ہے آپ آرام کریں یہ انہیں ناگوار گزرتا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DKueAqgtulk/ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس تک پہنچنے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنا خیال رکھنا پسند کرتا ہے اور بڑھتی عمر کے باوجود بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے تو اسے سراہا چاہیے۔
سینئر اداکارہ کی ساتھی اداکارہ سونیا حسین نے بھی ثمینہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں آن لائن ٹرولنگ ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے جس سے لوگوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔