نیو دہلی:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

مجموعی طور پر 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا جس میں شریاس آئیر اور ایشان کشن نے واپسی کی ہے جبکہ متعدد نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

شریاس آئیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے جنہیں گریڈ 'بی' میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن جو گزشتہ سیزن میں کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے تھے اس بار گریڈ 'سی' میں واپس آگئے ہیں۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندرا جڈیجا کو سب سے اعلیٰ کیٹیگری یعنی گریڈ 'اے پلس' میں برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ ملے گا۔

فہرست میں رشبھ پنت کو گریڈ 'اے' میں ترقی دی گئی ہے جبکہ سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے کیونکہ وہ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

دیگر چار کھلاڑیوں جتیس شرما، کے ایس بھارت، آویش خان اور شاردل ٹھاکر کو بھی اس سال سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔

کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل نئے چہرے دُھروو جُوریل، سرفراز خان، نِتیش کمار ریڈی، اَبھشیک شرما، آکاش دیپ، ورن چکرورتی اور ہرشت رانا شامل ہیں جنہیں گریڈ 'سی' میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی سینٹرل کنٹریکٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو چار درجات میں تقسیم کرتا ہے جس کے مطابق انہیں سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ 

بورڈ کی پالیسی کے مطابق وہ کھلاڑی جو قومی ٹیم کا حصہ نہ ہوں ان کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ان کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے۔

مکمل فہرست:

گریڈ اے پلس
روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندرا جڈیجا

گریڈ اے
محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، رشبھ پنت

گریڈ بی
سوریا کمار یادو، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، یشسوی جیسوال، شریاس آئیر

گریڈ سی
رنکو سنگھ، تلک ورما، رُتُراج گائیکواڑ، شِوَم دوبے، روی بشنوی، واشنگٹن سندر، مُکیش کمار، سنجو سیمسن، اَرشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، رَجت پَٹیدار، دُھروو جُوریل، سرفراز خان، نِتیش کمار ریڈی، ایشان کِشن، اَبھشیک شرما، آکاش دیپ، ورن چکرورتی، ہرشت رانا

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحے سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے روکا،بھارتی میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کر کےسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اُڑائیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ پاکستان کو واضح پیغام جائے اور وہ پہلگام پر دہشتگرد حملے کو ذہن میں رکھیں تاہم آئیڈیا ان کا نہیں تھا۔
این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔
این ڈی ٹی وی نے ٹیلی کام ایشیا سپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق، گمبھیر نے مبینہ طور پر بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ان سے یہ بھی کہا کہ وہ حریفوں کے ساتھ کوئی زبانی جملہ بازی نہ کریں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • دبئی: بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویر کشی سے گریز
  • کیا آئی سی سی غزہ پر کسی کپتان کا بیان برداشت کرپائے گا؟ بھارتی صحافی پہلگام کے ذکر پر برس پڑے
  • پہلگام کی طرح کیا غزہ پر کسی کپتان کا بیان آئی سی سی پرداشت کرپائے گی؟
  • پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا،بھارتی میڈیا
  • بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحے سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے روکا،بھارتی میڈیا
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں
  • ایشیا کپ؛ بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور