راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے 1990 میں کپتان کے خلاف ہونے والی بغاوت اور میچ فکسنگ کے حوالے سے پردہ اٹھادیا۔ راشد لطیف نے بتایا کہ 1990 کے دوران زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کچھ کھلاڑی پرفارم نہیں کررہے تھے اور ان کے ڈراپ کیے جانے کا امکان تھا جس کے بعد عاقب جاوید اور جاوید میانداد کو ڈراپ کردیا گیا، عاقب جاوید، وقار یونس اور مشتاق کے بہت قریب تھا۔

راشد لطیف نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے اسلام آباد سے بلاکر بتایا گیا یکطرفہ طور پر کپتان کے خلاف بغاوت ہونے جارہی ہے اور جب میں وہاں پہنچا تو اس وقت روم میں وہ کھلاڑی بھی موجود تھے جو اس وقت ٹیم کا حصہ نہیں تھے، میں جان گیا تھا یہ غلط ہونے جارہا ہے اور اس وقت کمرے میں بڑے کھلاڑی موجود تھے۔

سابق کرکٹر کے مطابق اس وقت سب وقار یونس کو کپتان بنائیجانے کا سوچ رہے تھے لیکن اس بغاوت کے بعد بورڈ نے سلیم ملک کو کپتان بنادیا جس کے بعد سلیم ملک پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ماضی میں ہوا وہ موجودہ کرکٹرز برداشت ہی نہیں کرسکتے۔

راشد لطیف نے پاکستان میں ہوئی میچ فکسنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں طاقتورکھلاڑیوں کو سزا نہیں ملتی تو یہی وجہ ہے کہ وہ معاشرے میں پھیل جاتے ہیں، ان طاقتور کھلاڑیوں کے سیاسی روابط ہوتے ہیں جس کے تحت حکومت وقت ان کھلاڑیوں کو بچالیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قیوم نے 2010 میں اپنی انکوائری رپورٹ پر کہا تھا کہ اگر میری رپورٹ پر انکوائری ہوجاتی تو آج یہ سب نہ ہوتا، پاکستان میں پسند ناپسند کا کلچرہے،کھلاڑیوں کے تعلقات ہوتے ہیں جس سے وہ بچ گئے، جسٹس قیوم نے اپنی رپورٹ میں تجاویز دی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ ان لوگوں کو دوبارہ بورڈ میں نہ لایا جائے لیکن ہمارے یہاں ان ہی لوگوں کو دوبارہ کپتان بنادیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.

38 فیصد اضافہ ہوا پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: راشد لطیف نے

پڑھیں:

ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ سال گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے میس میں حراست میں رکھا گیا ہے۔

مقامی انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ پی اے ایف حکام نے انکشاف کیا تھا کہ ایئرمارشل جواد سعید کو آفیشل سیکریٹس ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کیا گیا تھا اور سزا سنائی گئی تھی۔جج نے ریمارکس دیے تھے کہ چونکہ جواد سعید کا ٹھکانہ پہلے ہی معلوم ہے اس لیے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص کی پٹیشن دائر نہیں کی جاسکتی۔

اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے

گزشتہ ماہ جواد سعید کی اہلیہ نے ان کی برطرفی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی اور پی اے ایف کی تحویل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ گرفتاری کے بعد جواد سعید کی پنشن روک دی گئی اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی فیملی ہیلتھ سروسز بھی بند کردی گئیں، لیکن بعد میں ان کی اہلیہ کا علاج بحال کر دیا گیا۔

پیر کو نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران پی اے ایف کے ایک عہدیدار نے عدالت کو بتایا کہ جواد سعید کو آفیشل سیکریٹس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔پی اے ایف ٹریبونل کی جانب سے کورٹ مارشل کے بعد انہیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ایئر چیف نے سزا میں 10 سال کی کمی کی ہے اور جواد سعید باقی 4 سال کی مدت پوری کر رہے ہیں۔

راولپنڈی؛7سالہ بچی سے  زیادتی اورقتل کے الزام میں گرفتار ملزم ہلاک

پی اے ایف عہدیدار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ جواد سعید کو جیل کے بجائے آفیسرز میس میں نظربند کیا گیا تھا، جہاں فوجی افسران قانون کے مطابق سزا کے بعد قید کاٹتے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جواد سعید کو پاک فضائیہ کی غیر قانونی تحویل میں رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عدالت کی حیثیت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ’غیر قانونی قید‘ کو کالعدم قرار دے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سزا کے بعد مجرموں کو سزا پوری کرنے کے لیے جیل بھیج دیا جاتا ہے تاہم پی اے ایف نے جواد سعید کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے کہا کہ جواد سعید 2021 میں ایئر چیف کے عہدے کے امیدواروں میں شامل تھے لیکن 18 مارچ 2021 کو ایئر چیف کے عہدے پر ترقی نہ ملنے کے بعد ریٹائر ہوئے، وکیل نے بتایا کہ افسر کو یکم جنوری 2024 کو حراست میں لیا گیا تھا۔

آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا سکینڈل سامنے آ گیا

انہوں نے دلیل دی کہ ایک شہری ہونے کے ناطے ان پر پی اے ایف ٹریبونل میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ سزا کے باوجود جواد سعید کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا گیا۔پی اے ایف افسر نے جج کو بتایا کہ ایئر چیف نے آفیسرز میس کو سب جیل قرار دیا ہے، لہٰذا جواد سعید کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔

ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے اس دعوے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی قید غیر قانونی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکام نے کورٹ مارشل کی کارروائی کی تفصیلات شیئر نہیں کیں جس کی وجہ سے مجرم عدالت میں اپیل دائر کرنے سے قاصر رہا۔

مدعی کی تصویر کے بغیر پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں کیس دائر کرنے پر پابندی

بعد ازاں عدالت نے پی اے ایف کو متعلقہ تفصیلات وکیل سے شیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان،بھارت آزاد نہیں،مودی ناکام ہو چکا،اب بھارت پر فوج حکومت کرے گی، بھارتی فوج پھٹ پڑی
  • ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • بابر یا کوہلی؛ کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے
  • ایک ملی گرام افزودہ ہونیوالی یورینیم بھی IAEA کی نگرانی میں ہے، سید عباس عراقچی
  • پہلگام حملہ: بھارت کے فالس فلیگ بیانیے کا پردہ چاک
  • پہلگام حملہ: بھارت کے فالس فلیگ بیانے کا پردہ چاک
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف