ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری سے اظہار افسوس کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے پوپ فرانسس کی ہمدردی اور مستحق افراد کی ضروریات کے لیے دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی ان کی کوششیں ہماری مشعل راہ رہیں گی۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔
واضح رہے کہ ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا انتقال اسٹروک اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا۔
اعلان کے مطابق پوپ فرانسس انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے تھے، پوپ کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام کے ذریعے کی گئی۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس نے روم میں باسیلیکا کے سینٹ میری میجر میں تدفین کی وصیت کی تھی اور بغیر کسی سجاوٹ کے صرف فرانسسکس کے نام کے ساتھ تدفین کرنے کا کہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس کے انتقال
پڑھیں:
کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے، پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہذا نتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔