سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر حالیہ فالو اپ آپریشنز میں مزید 17 خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 71 ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خوارج مارے گئے، گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والی کارروائی میں 54 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 سے 27 اپریل کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 54 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے علاقوں میں فالو اپ آپریشن میں 17 خوارج مارے گئے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشتگرد ہلاک کردیے

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملکی امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید 17 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے نتیجے میں مزید 17 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی آپریشن میں 71 خارجیوں کی ہلاکت سے واضح ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم اور چوکس ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر پاک افغان بارڈر شمالی وزیرستان وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک افغان بارڈر شمالی وزیرستان وزیراعظم محمد شہباز شریف سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر کارروائیوں میں شمالی وزیرستان ا ئی ایس پی ا ر میں سیکیورٹی کو ہلاک کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد