Express News:
2025-05-03@21:45:19 GMT

کپور خاندان کو صدمہ، اہم فیملی ممبر کا انتقال ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

بھارتی فلمی صنعت کی مشہور کپور فیملی گہرے صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا کے پیچھے ایک دکھ بھری خبر نے ہر طرف افسردگی کی لہر دوڑا دی ہے۔

انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ، اور مشہور فلم پروڈیوسر سریندر کپور کی اہلیہ نرمل کپور انتقال کرگئی ہیں۔

نرمل کپور نے 90 برس کی عمر میں 2 مئی کی شام ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔

اسپتال کے سی ای او، ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شام 5 بج کر 25 منٹ پر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ نرمل کپور کو نہ صرف کپور خاندان میں بلکہ بالی وڈ کے حلقوں میں بھی بے حد عزت و احترام حاصل تھا۔

رپورٹس کے مطابق نرمل کپور کی آخری رسومات 3 مئی کو ادا کی جائیں گی، جہاں فلمی دنیا کی متعدد شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

نرمل کپور کو ان کے چار بچوں بونی کپور، انیل کپور، سنجے کپور اور رینا کپور کے ساتھ ساتھ ایک بھرپور فلمی ورثے کی نانی اور دادی کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا۔ وہ ارجن کپور، سونم کپور، ریا کپور، جھانوی کپور اور خوشی کپور جیسی فلمی شخصیات کی بزرگ تھیں، جو آج ان کے جانے پر سوگوار ہیں۔

نرمل کپور کی وفات سے نہ صرف کپور خاندان بلکہ بالی ووڈ کی ایک پوری نسل اپنے ماضی سے جُڑی ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نرمل کپور کپور کی

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان ودیگرمذہبی رہنمائوں کا پروفیسرساجد میرکی وفات پراظہارافسوس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی جمیعت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے،پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند رہنما ، روشن فکر قائد اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے ، انہوں نے ہمیشہ وطن عزیز میں شعائر اسلام کے حوالے سے ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ اور باہر ہر موقع پر ان کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھایا ،پروفیسر مرحوم مہربان ،بزرگ اور شفیق انسان تھے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمہ جہت اور ان کا کردار قابل تحسین تھا،اللہ کریم مرحوم کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے ، اپنے شایان شان اجر عظیم سے نوازے اورمرحوم کو اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان جے کہا کہ وہ پرفیسر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ ،کارکنان ، متعلقین اور پاکستان کے تمام مذہبی طبقے سے اظہار تعزیت کر تے ہیں،اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے ،دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ہم مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داران وکارکنان سے تعزیت کرتے ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر پروفیسر علامہ ساجد میر کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہیں،پروفیسرعلامہ ساجد میر نے تمام مسالک کے ساتھ مل کر اتحاد امت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پروفیسر علامہ ساجد میر کا ہمیشہ سیاسی میدان خصوصا متحدہ مجلس عمل، ملی یکجہتی کونسل اور ایوان بالا میں مثبت کردار رہا، پروفیسرعلامہ ساجد میر کی ملی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ درایں اثنا ء سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بالی وڈ کا مہنگا ترین گانا کیسے مکمل ہوا؟ حیرت انگیز معلومات سامنے آگئیں
  • شاہد کپور کیساتھ شادی کے وقت 20 سالہ میرا راجپوت کو کس بات کا خوف ستاتا تھا
  • مولانا فضل الرحمان ودیگرمذہبی رہنمائوں کا پروفیسرساجد میرکی وفات پراظہارافسوس
  • ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے ‘مولانا فضل الرحمان
  • انیل کپور کی والدہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہ
  • دنیا کے مقابلے میں بالی ووڈ کہاں کھڑا ہے؟ عامر خان کا حیران کن انکشاف
  • پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کی نادرا موبائل ایپ تیار
  • سنجے دت نے بالی ووڈ انڈسٹری کا راز فاش کردیا