Express News:
2025-05-04@12:03:27 GMT

انتہاپسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

پہلگام فالس فلیگ کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد اور انتشار بڑھنے لگا۔

ذرائع کے مطابق نینی تال میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی دکانوں کو توڑا اور لوٹ مار کی مگر پولیس خاموشی سے سارا معاملہ سامنے کھڑی دیکھتی رہی۔

انتہا پسند ہندوؤں کی درندگی کے خلاف بھارتی شہری شاہیلہ نگی نے آواز اٹھائی اور ہجوم کے سامنے ڈٹ گئی، نہتی لڑکی دکانوں کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

شاہیلانگی کو مسلمانوں کا ساتھ دینے پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں مگر وہ بہادری سے ان شرپسندوں کیخلاف ڈٹ گئی۔

  شاہیلانگی نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا اسے انتہا پسند ہندو ہتھیار بنا کر دنگا فساد کر رہے ہیں، انتہا پسند اپنی سوچ دیکھیے یہ تمہاری سوچ ہے جو تمھیں سڑکوں پر لے آئی، انتہا پسند ہندوؤں کا مقصد صرف مسلمانوں کو نقصان پہنچانا اور دنگا فساد کرنا ہے۔

سچ بولنے پر مجھے انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، میں نہیں ڈروں گی کیونکہ سچ کی طاقت میرے ساتھ ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کی سوچ نے پورے بھارت کو لپیٹ میں لے لیا، مودی کی لگائی گئی آگ اسے ہے جلا کر راکھ کر دے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انتہا پسند ہندوؤں کی

پڑھیں:

پاکستان امن پسند ملک، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں، کامران ٹیسوری

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں زیرعلاج بچوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے، نریندر مودی شائد 1965ء بھول گیا ہے، بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال بھی دیں گے، مضبوط مسلح افواج کے ہوتے ہوئے قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت خوارج کو ہتھیار اور عسکری تربیت دے رہا ہے، علامہ جواد نقوی
  • پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی
  • بھارت کے کن علاقوں کے لوگ جنگ کی باتیں کررہے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتادیا
  • اے ایف ڈی کو ’انتہاپسند‘ قرار کیوں دیا؟ امریکہ کی جرمنی پر تنقید
  • پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار
  • پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار 
  • بھارت انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا
  • پاکستان امن پسند ملک، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں، کامران ٹیسوری
  • جرمن خفیہ ایجنسی نے اے ایف ڈی کو ’انتہا پسند‘ تنظیم قرار دے دیا