بھارت لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ اطلاع عوام کے ساتھ شئیر کی ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارت کو ان شاءاللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو، ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو۔ مودی سے کہیں کہ تم نے بر صغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے، تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ بھارت خود ملوث ہے یا وہاں کا کوئی گروپ اس واقعہ میں ملوث ہے، یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ جو پاکستان پر الزام لگ رہا ہے اس میں کیا صداقت ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
وزیر دفاع نے کہا، مودی اپنا ووٹ بنانے کے لیے ڈرامہ کر رہا ہے، بھارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ہم نے 2016 اور 2017 میں اقوام متحدہ میں دیے تھے، ان ثبوتوں میں ویڈیوز موجود ہیں کہ بھارت کیسے لوگوں کو پیسے دے کر دہشت گردی کرواتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افغانستان کی سرزمین سے ہو رہا ہے، بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، وہاں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، پیچھے بھارت ہے۔
یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہ بھارت رہا ہے
پڑھیں:
وفاقی وزیرِاطلاعات کا بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزارتِ اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کو دورے میں سہولت فراہم کی۔ اس دوران بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کےلیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ میڈیا نمائندوں کو وہاں لے جایا گیا جنہیں بھارت نے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے کہا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ، جو وہ چاہتا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بارہا پاکستان کے خلاف بےبنیاد الزامات لگائے گئے، آج ہم نے عالمی اور ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن مقامات بھارت خیالی دہشت گرد کیمپس قرار دیتا رہا ہے وہ عام شہری آبادیاں ہیں، پاکستان ذمے دار ریاست ہے جو ناصرف علاقائی بلکہ عالمی امن کےلیے بھی پُرعزم ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گرد سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے، ہم نے اپنے عمل سے بارہا ثابت کیا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں۔
عطاءاللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی خودمختاری کے دفاع کےلیے ہم ہر حد تک جائیں گے، بھارت الزام تراشی سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔